مقابلے 29 فروری کو ریاض میں شروع ہوں گےفوٹو: ٹوئٹر
کنگ عبدالعزیز گھڑ دوڑ کے مقابلے 29 فروری کو سعودی دارالحکومت ریاض میں شروع ہوں گے۔1800میٹر طویل دوڑ ہوگی۔ مقابلے میں اعلی درجے کے 143گھوڑے شامل ہوں گے۔
الشرق الاوسط کے مطابق اس موقع پر سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریس کا اپنی نوعیت کا پہلا میدان تیار کیا جائے گا۔
سعودی گھڑ دوڑ کپ کے لیے 20 ملین ڈالر کے انعامات ہیں۔
چار براعظموں کے سولہ ملکوں سے 140سے زیادہ گھوڑے مقابلے کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔ ساٹھ سے زیادہ ٹرینرز ہوں گے۔ منفرد مقابلہ 1800میٹر کا 133گھوڑوں کے درمیان ہوں گے۔
امریکہ سے میری نائٹ بیسو اعزاز پانے والا گھوڑا شامل ہوگا۔جس کی ٹریننگ اسٹیف ایس موسن نے کی ہے۔
مقابلے میں جاپانیسٹار گھوڑا ناساﺅ اسٹیکس شامل ہوگا۔ 2100میٹر والی نیوم ریس میں شریک ہونے والے گھوڑوں کی فہرست میں آئرلینڈ سے دی ایڈن اوبرائن اور میجک وینٹ کی شرکت یقینی ہے۔
بحر احمر والی ریس 3 ہزار میٹر سے زیادہ طویل ہوگی۔ سعودی عرب میں گھڑ دوڑ کلب میں اس انٹرنیشنل سٹراٹیجک ریس کے ڈائریکٹر ہوم رائن نے مقابلے میں حصہ لینے والوں کے معیار کی تعریف کی ہے۔
’ ان کا کہناہے سعودی کپ کے لیے عالمی ردعمل شاندار ہے۔مقابلے میں حصہ لینے والے گھوڑے فیلڈ میں لائے جارہے ہیں‘۔