حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کا اعلان کر دیا ہے اور وزارت پیٹرولیم کی جانب سے سنیچر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
وزارت پیٹرولیم کے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت پانچ روپے کم کی گئی ہے جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں سات روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت پانچ روپے کمی کے بعد فی لیٹر 116 روپے 60 پیسے سے کم ہو کر 111 روپے 60 پیسے ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
تیل کہاں ہے؟ ’ذخائر کی تلاش میں پاکستانی وزرا کی پرواز‘Node ID: 419291
-
6 پیسے کی بچت، پاکستانی صارفین مشکل میںNode ID: 456236
-
کورونا وائرس سے تیل کی طلب بھی متاثرNode ID: 457346