مرنے والے شہری نے کروز شپ کے ذریعے میکسیکو کا سفر کیا تھا۔
کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے کہا ہے کہ ان کی ریاست سرکاری سطح پر ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کا پتہ لگایا جائے اور اس وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کو کم کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ریاست میں ہماری کمیونیٹیز اور ہمارے صحت کے نظام کو اس وائرس کے خلاف مزید فعال کیا جائے گا۔‘
لاس اینجلس کاؤنٹی کے حکام کے مطابق ویسٹ کوسٹ میں چھ نئے کورونا کیسز جبکہ نیویارک میں 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
لاس اینجلس کے مریضوں میں ایک کا تعلق ایئر پورٹ کے عملے سے ہے۔
اے ایف پی نے بدھ تک کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’اب یہ وائرس دنیا کے 81 ممالک اور علاقوں تک پھیل چکا ہے۔‘
اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 108 ہے۔
اٹلی کی حکومت نے 15 مارچ تک تمام سکول بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جاپان میں بھی سکول موسم بہار کی چھٹیوں تک بند کر دیے گئے ہیں۔ فرانس میں بھی ان علاقوں میں سکولوں کو بند کیا جا چکا یے جہاں پر وائرس کا خطرہ موجود ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 94 ہزار 810 اور ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔