سمریتی مندھانا نے 11، ہرمن پریت کور نے چار جبکہ تانیا بھاٹیا اور شفالی ورما نے دو، دو رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے میگن شٹ نے چار، جس جوناسن نے تین جب کہ صوفی مولینکس، ڈے لیسا کیمنس اور نکولا کیری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے الیسا ہیلی نے 39 گیندوں پر 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔ انہوں نے سات چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔
بیتھ مونی نے 54 گیندوں پر 78 رنز کی اننگز کھیلیں۔ ان کی اننگز میں 10 چوکے شامل تھے۔ آسٹریلیا کی جانب سے میگ لیننگ 16، ایشلے گارڈنر دو اور رچل ہینس نے چار رنز سکور کیے۔
انڈیا کی جانب سے ڈیپتی شرما نے دو جبکہ پونم یادیو اور رادھا یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم کی ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ میں پانچویں فتح ہے۔
انڈیا کی ویمن کرکٹ ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔
آسٹریلوی ٹیم کی قیادت میگ لیننگ جبکہ انڈیا کی قیادت کے فرائض ہرمن پریت کور نے انجام دیے۔