Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینیٹائزر ملنا مشکل مگر کیا یہ کورونا سے بچا سکتا ہے؟

امریکہ میں ہینڈ سینیٹائزز کی فروخت میں 73 فیصد اضافہ ہوا ہے (فوٹو اے ایف پی)
امریکہ سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی غرض سے شہریوں نے ہینڈ سینیٹائزر ذخیرہ اندوز کرنا شروع کر دیے ہیں۔
سٹورز میں ہینڈ سینیٹائزر ملنا مشکل ہو گئے ہیں جبکہ آن لائن ریٹیلرز نے صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آسمان سے اونچی قیمتیں مقرر کر دی ہیں۔
ہینڈ سینیٹائزر بنانے والی کمپنیوں کے مطابق دکانوں پر سٹاک بھیجنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کتنی مدت میں دستیاب کیے جائیں گے۔ 
مارکیٹ ریسرچ فرم نیلسن کے مطابق گزشتہ چار ہفتوں میں امریکہ میں ہینڈ سینیٹائزز کی فروخت میں 73 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
بیماریوں پر روک تھام کے امریکی سینٹر کے مطابق الکوحل پر مبنی سینیٹائز کو استعمال کرنا آسان تو ہے لیکن یہ صفائی کا بہترین طریقہ نہیں ہے، صابن اور پانی اب بھی سب سے مؤثر ذریعہ ہے۔
امریکی سینٹر نے ہاتھ صفائی سے دھونے کا طریقہ واضح کیا ہے۔ پہلے گرم یا ٹھنڈے پانی سے ہاتھ دھونے چاہیں اور پھر ہاتھوں کی پشت پر، انگلیوں کے بیچ میں اور انگلی کے ناخن کے نیچے 20 سیکنڈ  تک صابن مل کر ہاتھ دھوئیں۔
سینٹر کے مطابق سینیٹائزر سے تمام جراثیم ہلاک نہیں ہوتے اور صرف سِنک کے نزدیک نہ ہونے کی صورت میں سینیٹائزر استعمال کریں۔ سینیٹائزر بھی صرف وہ استعمال کریں جس میں الکوحل کم از کم 60 فیصد ہو۔ اسے لگانے کے بعد اپنے ہاتھوں کو اس وقت تک رگڑیں جب تک کہ ہاتھ خشک نہ ہوجائیں۔

ہینڈ سینیٹائزر سے تمام جراثیم ہلاک نہیں ہوتے۔ فوٹو اے ایف پی

چہرے کو ہاتھ نہ لگانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ وائرس آنکھوں، منہ یا ناک سے جسم میں داخل ہو سکتا ہے۔
امریکی سٹور ’وال مارٹ‘ میں صفائی سے متعلقہ پراڈکٹس کی زیادہ مانگ ہے، بالکل اسی طرح جب سمندری طوفان کے پیش نظر شہری اشیا ضرورت کی خریداری شروع کر دیتے ہیں۔ وال مارٹ کا کہنا ہے کہ وہ ہینڈ سینیٹائزر منگوانے کے لیے سپلائرز کے ساتھ رابطے میں ہے۔
آن لائن ویب سٹور ’ایمیزون‘ پر دستیاب سینیٹائزر کی قیمتوں کو ضرورت سے زیادہ  بڑھا دیا گیا ہے۔

شیئر: