پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’ہمیں خدشہ ہے کہ لوگ کورونا وائرس کی صورت حال کا فائدہ اٹھا کر ذخیرہ اندوزی کی کوشش کریں گے۔ میں انہیں خبردار کرتا ہوں کہ ’ہم ان کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے۔ ریاست ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتے گی۔‘
منگل کی رات سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’حکومت کے پاس شہروں کو لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز بھی آئی تھی، لیکن پاکستان کی وہ حالات نہیں جو امریکہ اور یورپ کے ہیں، یہاں غربت ہے اور ہم مشکل حالات سے نکل رہے ہیں، ہم سوچ رہے تھے کہ اگر شہر بند کر دیے تو ایک طرف لوگوں کو کورونا سے بچائیں گے تو دوسری طرف وہ بھوک سے مر جائیں گے۔‘
مزید پڑھیں
-
کورونا کے سبب آن لائن خریداری میں تیزیNode ID: 465251
-
ممکنہ غذائی قلت سے بچنے کے لیے حکام کی مشاورتNode ID: 465361
-
کورونا: سٹیٹ بینک کا ہسپتالوں کے لیے سستے قرضوں کا اعلانNode ID: 465391