ریاض میں سینیٹائرز کی مفت تقسیم
’میونسپلٹی کی لبارٹری میں سینیٹائرز کی وافر مقدار تیار کر لی گئی ہے ( فوٹو: ٹوئٹر)
ریاض میونسپلٹی نے شہر کے 25 مختلف مقامات میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں میں سینیٹائرز کی مفت تقسیم کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبد العزیز کی ہدایت پر شہر بھر میں سینیٹائرز کی مفت تقسیم جاری رہے گی‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’میونسپلٹی کی لیبارٹری میں سینیٹائرز کی وافر مقدار تیار کر لی گئی ہے‘۔
میونسپلٹی نے بتایا ہے کہ ’سینیٹائرز کی مفت تقسیم کا سلسلہ شہر بھر میں جاری رہے گا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اسے پہنچایا جائے‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث ملک میں بھر میں سینیٹائرز اور ماسک کی طلب میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔