Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودیہ ایئر‘ کے ٹکٹ دوبارہ استعمال ہونگے

ائیر لائن کی جانب سے خصوصی ویب سائٹ بھی لانچ کی گئی( فوٹو ،ٹویٹر)
السعودیہ ایئر لائن کی جانب سے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر منسوخ ہونے والی فلائٹوں کے متاثرین کو ان ہی ٹکٹوں پر سفر کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
ایئر لائن نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظران تمام متاثرہ مسافروں کو ہدایت کی جاتی ہے جو فلائٹ شیڈول کی منسوخی کے سبب سفر نہ کرسکے ان کے پرانے ٹکٹ قابل استعمال ہونگے‘۔

السعودیہ ایئر کے متاثرہ ملازمین کے لیے نئے شیڈول کے مطابق اپنی بکنگ کراسکتے ہیں( فوٹو ،سوشل میڈیا)

ایئر لائن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ’دنیا بھر میں کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیراختیار کرتے ہوئے فضائی سروس معطل کی گئی۔
اس حوالے سے وہ مسافر جن کی فلائٹس کورونا کی وجہ سے منسوخ کی جاچکی ہیں انہیں چاہئے کہ وہ اپنے ٹکٹ سنبھال کر رکھیں جیسے ہی فضائی آپریشن دوبارہ شروع ہوگا انکے وہی ٹکٹ استعمال ہو نگے‘۔
اس ضمن میں السعودیہ ایئر نے انٹرنیٹ پر خصوصی ویب سائٹ لانچ کی ہے جس پرکورونا کے حوالےسے منسوخ کی جانے والے فلائٹوں اورانکے دوبارہ شڈول کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ https://www.saudia.com/covid-19
 ایئرلائن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ’وہ مسافرجن کی پروازیں کورونا کے موجودہ حالات کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں ان سے کسی قسم کے اضافی چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے‘
 

 

شیئر: