Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین میں کارکنوں کا بھی طبی معائنہ

طبی عملے کو مسجد نبوی میں متعین کیا گیا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
ادارہ امور حرمین کی جانب سے ’نئے کورونا وائرس ‘ سے بچاؤ کےلیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے حرمین کے ملازمین کا طبی معائنہ شروع کردیا گیا ہے۔
مدینہ میں مسجد نبوی کی انتظامیہ نے ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے موصول ہونے والی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے مسجد نبوی کے تمام عملے جن میں صفائی کے کارکن، سیکیورٹی اہلکار، لوگوں کی رہنمائی کرنے والوں کے علاوہ تدفین کے شعبے میں کام کرنے والے شامل ہیں کا طبی معائنہ شروع کردیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے طبی عملے کو مسجد نبوی میں متعین کیا گیا ہے تاکہ وہاں کام کرنے والوں کا طبی معائنہ کیا جاسکے۔

احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا سب کا فرض ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)

یاد رہے ادارہ امور حرمین کی جانب سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔
 گذشتہ جمعے سے حرم مکہ اور مسجد نبوی کے بیرونی صحنوں میں نماز کی ادائیگی روک دی گئی ہے۔
مسجد نبوی کے چند دروازے کھلے رکھے ہیں جبکہ وہاں آنے والوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی جارہی ہیں تاکہ وبائی مرض کورونا کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔
اس ضمن میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ عوام اس مشکل گھڑی میں تعاون کریں اور دی گئی ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ اس موذی مرض سے جلد از جلد چھٹکارہ حاصل کیا جاسکے۔

شیئر: