Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کورونا کے خلاف اعلان جنگ کیے ہوئے ہیں‘

وزارت داخلہ نے شہریوں او ر غیر ملکیوں کے لیے وڈیو کلپ جاری کیا ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی وزارت داخلہ نے مقامی شہریوں اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے کورونا وائرس (covid 19) سے نمٹنے کے سلسلے میں آپ کا تعاون کامیابی کی ضمانت ہے۔ تعاون ہی سے کورونا وائرس کا دریا عبور کرسکیں گے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے مقامی شہریوں او رمقیم غیر ملکیوں کے لیے ایک وڈیو کلپ جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا کہ ’پوری دنیا کورونا کے خطرات سے نمٹنے کے لیے اب صف بستہ ہوچکی ہے‘۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کا تعاون ہی کامیابی کی ضمانت ہے ( فوٹو سوشل میڈیا)

  ’شروع ہی سے اپنے یہاں کورونا کے خلاف اعلان جنگ کیے ہوئے ہیں تاکہ ہمارے شہری اور یہاں مقیم غیر ملکی مکمل امن و امان کے ساتھ رہیں‘۔
وزارت داخلہ کے مطابق تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل  کر مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں۔
مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے تعاون کے بغیر یہ کام انجام نہیں دیا جاسکتا۔

 

شیئر: