Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں کورونا سے ایک اور میجر جنرل ہلاک

مصری فوج کے دیگر افسران کے بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے-(فوٹو العربیہ)
مصری فوج کا ایک اور میجر جنرل پیر کو کورونا وائرس سے متاثر ہوکر چل بسا- گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مصری فوج  اپنے دو اہم افسران سے محروم ہوگئی-
اخبار 24 کے مطابق مصری فوج کے میجر جنرل اسٹاف شرفی عبدالحلیم داود کورونا وائرس کی وبا سے متاثرین کی خدمت پر مامور تھے وہ مصری افواج میں انجینیئرنگ اتھارٹی کے ماتحت بڑے منصوبوں کے ادارے کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کررہے تھے-
اتوار کو مصری فوج کے میجر جنرل خالد شلطوط کا کورونا وائرس سے متاثر ہوکر انتقال ہوگیا تھا- میجر جنرل خالد شلطوط مصری دارالحکومت قاہرہ میں کورونا وبا کے پھیلاو کو روکنے والے  مشن پر مامور تھے-ا
 العربیہ کے مطابق مصری فوج کے دیگر افسران کے بھی کورونا میں مبتلا ہونے کی تشخیص ہوئی ہے-

شیئر: