’ہوٹل سیاحوں کی ریزرویشن منسوخ کر دیں‘
وزارت سیاحت کا کہنا ہے کہ ریزرویشن منسوخی کی کوئی فیس نہ لی جائے-(فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت سیاحت نے ہوٹلوں اور سیاحتی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ نئے کورونا وائرس کے باعث سیاحوں کو ریزرویشن کی منسوخی میں سہولت دی جائے-
ریزرویشن منسوخ کرانے والے سیاحوں سے کسی بھی شکل میں کوئی رقم نہ لی جائے-
الاقتصادیہ اور عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت سیاحت نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ ’سیاحوں کو مختلف سہولتیں فراہم کرنے والے ادارے ریزرویشن کی منسوخی کے سلسلے میں سیاحوں سے تعاون کریں‘-
یہ فیصلہ نئے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کے تحت کیا گیا ہے-
سعودی عرب نے فروری کے آخر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے اور اس سے بچاو کے لیے سیاحوں پر عارضی پابندی کا اعلان کیا تھا- عمرے پر بھی پابندی لگائی تھی-
مقامی حکام نے کورونا وائرس کی وبا میں مبتلا مالک کے شہریوں کو سیاحتی ویزے بھی معطل کردیے تھے-