اگر کورونا کو کوئی مشتبہ یا مصدقہ مریض قرنطینہ میں نہ رہنے کے لیے دھوکہ دے کر لوگوں کو وائرس سے متاثر کیا یا جان بوجھ کر کسی ایک شخص کی ہلاکت کا سبب بنا تو اسے پانچ سال قید اور اگر دو یا اس سے زائد افراد کی موت کا ذمہ دار پایا گیا تو سات سال قید ہوگی۔
روس کے کریمینل کوڈ میں ترامیم کی یہ تجاویز روس کی پارلیمان کے سپیکر وچسلیو ولودِن اور روس کی حکمران جماعت یونیائیٹڈ رشیا پارٹی کے ایک سینیئر قانون دان کی جانب سے پیش کی گئی ہیں اور توقع کیا جارہی ہے کہ یہ جلد منظور کرلی جائیں گی۔
روس کے دارالحکومت ماسکو کی ڈوما اسمبلی آئندہ منگل کو ان تجاویز کا جائزہ لے گی۔ روس جس کی آبادی 144 ملین افراد پر مشتمل ہے، میں بدھ تک کورونا وائرس کے 658 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین جو کورونا وائرس کے لیے قائم ٹاسک فورس کے سربراہ ہیں، نے منگل کو صدر ولادی میر پوتن کو خبردار کیا تھا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی اصل تعداد رکاری اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے۔