کورونا وائرس کے انسداد کے لیے مدینہ کے 6 محلوں میں احتیاطی تدابیر مزید سخت کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی جوڑے کا قرنطینہ میں ہنی مونNode ID: 467661
-
سعودی عرب میں موجود زائرین کے لیے مہلت آج 28 مارچ تکNode ID: 467701
-
ایک لاکھ 76 ہزار افراد کا خودکار کورونا ٹیسٹNode ID: 467721
-
لائیو اپ ڈیٹس:پاکستان، سعودی عرب اور دنیا بھر میں کیا ہو رہا ہے؟Node ID: 467746
ان محلوں کے رہائشیوں پر انتہائی ناگزیر حالات کے علاوہ آنے جانے پر پابندی لگ گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مدینہ منورہ گورنریٹ نے اعلامیہ جاری کر کے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ کے محلے الشریبات، بنی ظفر، قربان، الجمعہ، بنی خدرہ اور اسکان کے بعض حصوں کے رہائشی گھروں تک محدود رہیں۔‘
گورنریٹ نے کہا ہے کہ ’مذکورہ محلوں کے رہائشیوں پر صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے تک گھر سے نکلے کی اضافی پابندی ہے۔‘
گورنریٹ نے کہا ہے کہ ’احتیاطی تدابیر مزید سخت کرتے ہوئے مذکورہ محلوں کے رہائشیوں کو 24 گھنٹے گھروں میں محدود رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔‘
گورنریٹ نے کہا ہے کہ ’فیصلے پر نفاذ آج ہفتہ سے آئندہ 14 دن تک جار ی رہے گا۔‘
کورونا وئرس کى روک تھام اور حفظان صحت کى اضافى احتياطى تدابيرکا اطلاق کرتے ہوئے مندرجہ ذيل علاقوں ميں عرصہ دو ہفتے تک گھنٹے داخل ہونے یا نکلنے پر مکمل پابندى عائد کردى گئى ہے
جسکا اطلاق بروز ہفتہ ٹھيک 8 بجے صبح سے شروع ہوجائے گا ان علاقوں میں يہ پابندى دو ہفتے تک برقرار رہے گى. pic.twitter.com/S6VanUxj95— إمارة منطقة المدينة المنورة (@imarat_almadina) March 27, 2020