Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز، منٹو کا کردارادا کرینگے

ممبئی ..... ممتاز اداکار نواز الدین صدیقی اپنی نئی فلم میں پاکستانی مصنف سعادت حسین منٹو کا کردارادا کرینگے۔ اس فلم کی ہدایتکار معروف اداکار نندیتا داس ہیں۔ نواز ان دنوں سعادت حسین منٹو کے افسانے پڑھ رہے ہیں اور خود کو منٹو میں ڈھالنے کی کوشش کررہے ہیں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ منٹو کے کردار کیلئے خود کو تیار کررہا ہوں۔ انکے ڈرامے دیکھ رہا ہوں اور اس دور کی موسیقی سن رہا ہوں ۔ شوٹنگ سے قبل مجھے 10، 15دن مل گئے تو منٹو کے کردار کو اپنے اوپر طاری کرلونگا۔ میں نے اپنے کمرے میں عصمت چغتائی اور اسی طرح کے مصنفین کے پوسٹر لگائے ہیں۔
 

شیئر: