سعودی عرب ہی نہیں دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہنگامی حالات کا سامنا ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایات مسلسل دی جارہی ہیں۔
کورونا وائرس سے بچاؤ اور اسے پھیلنے سے روکنے کےلیے ہنگامی اقدامات کے تحت جدہ میں بھی کرفیو کے اوقات میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ مدینہ منورہ کے چھ علاقوں میں احتیاطی تدابیراختیار کرتے ہوئے 24 گھنٹے کا کرفیو لگا دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو گھروں تک محدود رکھا جاسکے۔
سعودی وزارت صحت کی جانب سے موبائل پر مختصر پیغامات بھی ارسال کیے جارہے ہیں جن میں اس امر کی تاکید کی گئی ہے کہ اپنی حفاظت کرتے ہوئے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب: بین الااقوامی پروازیں مزید معطل رہیں گیNode ID: 467936
-
ہنگامی حالات میں کرفیو سےاستثنیٰ کیسے؟Node ID: 468131
-
مدینہ: اوپی ڈی بند، مریضوں سے ملاقات پر پابندیNode ID: 468136