ویب سائٹ المرصد کے مطابق آن لائن خدمات فیس کسی بھی اکاونٹ ہولڈر سے نہیں لی جائے گی- بینک بیلنس کم از کم حد سے کم ہونے پر لگنے والی فیس بھی وصول نہیں کی جائے گی-
فنڈنگ کی ری شیڈولنگ یا مالیاتی معاہدے ختم کرنے پر بھی کوئی فیس نہیں لی جائے گی-
موجودہ یا نئے اکاونٹ ہولٹرزمیں سے کسی سے بھی کریڈٹ کارڈ پر لی جانے والی فیس اور منافع کی شرح کا بھی ازسر نو جائزہ لینا ہوگا- اس سلسلے میں اقتصادی حالات کی وجہ سے منافع کی شرح کم سے کم رکھی جائے گی-
ساما نے بینکوں کو ترسیل زر کا آرڈر منسوخ کرنے والے اکاونٹ ہولڈرز سے غیر ملکی کرنسی کی ترسیل پر لی گئی فیس واپس کرنے کی ہدایت جاری کی ہے-
اسی طرح اگر کسی اکاونٹ ہولڈر نے سفر کے لیے ریزرویشن کرایاہے اور اس نے ریزرویشن کریڈٹ کارڈ (مدی) یا کسی کارڈ سے کی ہو تو اس پر فیس نہ لی جائے-