Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ: اوپی ڈی بند، مریضوں سے ملاقات پر پابندی

عمل درآمد اتوار 29 مارچ سے شروع کردیا گیا-(فوٹو سوشل میڈیا)
 سعودی عرب میں محکمہ صحت نے مدینہ منورہ میں ہسپتالوں میں اوپی ڈی بند کردی جب کہ مریضوں سے ملاقاتوں پر پابندی بھی لگادی ہے۔
 اخبار 24 کے مطابق محکمہ صحت مدینہ منورہ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے اور مقامی شہریوں و مقیم غیر ملکیوں کو اس سے بچانے کے لیے کیے گئے احتیاطی اقدامات میں توسیع کی ہے-
اس پرعمل درآمد اتوار 29 مارچ سے شروع کردیا گیا-
 محکمہ صحت کے مطابق’اتوار سے مدینہ منورہ کے ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات پر پابندی عائد کردی گئی ہے- کوئی بھی ملنے والا چاہے رشتہ دار ہی کیوں نہ ہو سرکاری اور نجی ہسپتال میں زیر علاج کسی مریض سے ملاقات نہیں کرسکتا‘-
بیان میں کہا گیا کہ ’یہ فیصلہ مریضوں اور عیادت کے لیے آنے والوں کی صحت و سلامتی کی خاطر کیا گیا ہے‘-
محکمہ صحت نے کنگ فہد ہسپتال، المیقات ہسپتال، مدینتہ الحجاج ہسپتال، احد ہسپتال، التاھیل الطبی، المدینہ جنرل ہسپتال اور زچہ بچہ ہسپتال میں او پی ڈی بند کرنے کے احکامات دیے ہیں- 

او پی ڈی سے رجوع کرنے کی  نئی تاریخیں دی جائیں گی-(فوٹو: سوشل میڈیا)

پابندی میں ذہنی صحت کے علاج کے لیے خاص ارادہ کمپلیکس اور امراض قلب کا مرکز بھی شامل ہیں-
محکمہ صحت مدینہ منورہ کےمطابق جن افراد نے او پی ڈی سے رجوع کرنے کی تاریخ لی ہوئی تھی انہیں نئی تاریخیں دی جائیں گی-
ہسپتال  انتظامیہ مریضوں، ملاقاتیوں اور مختلف حوالوں سے رجوع کرنے والوں سے رابطے کرکے نئی تاریخیں متعین کرے گی-

شیئر: