امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے سکیورٹی اخراجات امریکہ نہیں دے گا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کینیڈا سے امریکی ریاست کیلی فورنیا منتقل ہو گئے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث بارڈر بند ہونے سے پہلے ہی ہیری اور میگھن مارکل ذاتی طیارے کے ذریعے کیلی فورنیا چلے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
-
کیا ہیری ’برگر کنگ‘ میں نوکری کریں گے؟Node ID: 453296
-
ہیری اور میگھن دو ملین پاؤنڈ واپس کریں گےNode ID: 453896
-
کینیڈین ہیری و میگھن کے مخالف کیوں؟Node ID: 456816
ہیری اور میگھن مارکل اعلیٰ شاہی حیثیت سے دستبردار ہونے کے بعد کینیڈا منتقل ہو گئے تھے۔
صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ وہ ملکہ اور برطانیہ کے دوست اور مداح ہیں لیکن امریکہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے سکیورٹی اخراجات نہیں دے گا۔
انہوں نے کہا کہ جوڑے کی کینیڈا سے امریکہ منتقلی کی خریں آئی ہیں، اور اسے اپنے سکیورٹی اخراجات خود ادا کرنے چاہئیں۔
شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ترجمان نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ ان کا واشنگٹن سے کسی قسم کی مدد لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
میگھن مارکل نے برطانیہ منتقل ہونے سے پہلے زیادہ وقت کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ہی گزارا ہے اور ان کی والدہ بھی وہیں رہائش پذیر ہیں۔
I am a great friend and admirer of the Queen & the United Kingdom. It was reported that Harry and Meghan, who left the Kingdom, would reside permanently in Canada. Now they have left Canada for the U.S. however, the U.S. will not pay for their security protection. They must pay!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) March 29, 2020