ریاض ؛ دیوار گرنے سے ایک کارکن ہلاک 5زخمی
جمعرات 2 اپریل 2020 18:58
ایک کارکن موقع پر ہی ہلاک ہو گیا(فوٹو، عاجل)
ریاض کے القیروان محلے میں جمعرات کو بنگلے کی دیوار گرنے سے ایک کارکن ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے ٹویٹراکاؤنٹ پروقوعہ کی تفصیلات جاری کی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ’ بنگلے میں تعمیراتی کام جاری تھا- اسی دوران دیوار گرجانے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے‘-
ہلال احمر نے انہیں علاج کے لیے اسپتال پہنچا دیا- ایک کارکن موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا- اس کی نعش سرد خانے میں محفوظ کرا دی گئی
شہری دفاع کے ترجمان نے توجہ دلائی کہ دیوار گرنے کے اسباب دریافت کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے-