'مفت علاج کے لیے اقامے کی ضرورت نہیں‘
علامتیں محسوس کرتے ہی سرکاری یا نجی ہسپتال پہنچ جائے(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ جو شخص بھی کورونا وائرس کی علامات محسوس کرے فورا ہی مفت علاج کے لیے قریب ترین سرکاری یا نجی ہسپتال پہنچ جائے-
درجہ حرارت بڑھ جانے، سانس لینے میں دشواری پیش آنے یا خشک کھانسی آنے پر ہسپتال کا رخ کیا جائے-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’کوئی بھی غیر ملکی جس کے پاس اقامہ ہو یا نہ ہو اسے ہسپتال میں اقامہ پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں‘-
’اگر کوئی شخص غیر قانونی طریقے سے رہ رہا ہے وہ بھی کورونا وائرس کی علامتیں محسوس کرتے ہی سرکاری یا نجی ہسپتال پہنچ جائے کوئی بھی ہسپتال کا عہدیدار اسے اقامہ پیش کرنے کے لیےنہیں کہے گا- کورونا کے مفت علاج کے لیے اقامہ پیش کرنا ضروری نہیں‘-