Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں ایک ہزار مریضوں کو دوائیں گھر پر پہنچا دی گئیں

کورونا وائرس کے پیش نظر مریضوں کو اسپتال نہ آنا پڑے۔ (فوٹو الیوم)
مکہ میں کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی(کے اے ایم سی ) کے ذریعے ایک ہزار سے زیادہ آوٹ ڈور مریضوں کو ان کے نسخوں کے مطابق دوائیں ان کے گھروں تک پہنچائی گئی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے  کے مطابق دواوں کی فراہمی کی یہ سہولت گذشتہ دو ہفتوں میں مہیا کی گئی ہے۔

اس کا مقصد ہے کہ مریضوں کو دوائیں بروقت دستیاب ہو جائیں۔ (فوٹو سعودی گزٹ)

چھ سو سے زیادہ مریضوں کو ان کے نسخوں کے مطابق مکہ میں جب کہ چار سو سے زائد مریضوں کو مکہ سے باہر کے علاقوں میں دوائیں ان کے گھروں تک پہنچائی گئی ہیں۔
کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کی جانب سے یہ خصوصی عمل کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے کی جانے والی احتیاطی تدابیر کے طور پر اٹھائے گئے اقدامات کا حصہ ہے۔

احتیاطی تدابیر کے طور پر اٹھائے گئے اقدامات کا حصہ ہے۔ (فوٹو سوشل میڈیا)

مریضوں کی جانب سے آن لائن درخواستیں موصول ہونے کے بعد ہسپتال انہیں مفت دوائیں مہیا کرنے کے لیے گھروں میں ڈیلیوری دینے والی کمپنیوں سے رابطہ کرتا ہے اور مریض کو دوا پہنچانے کا اہتمام کررہا ہے۔
کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کی جانب سے علاج معالجے کی یہ خصوصی الیکٹرانک سہولت مریضوں کی صحت کے پیش نظر مہیا کی جا رہی ہے۔

خصوصی الیکٹرانک سہولت مریضوں کی صحت کے پیش نظر ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)

اس کا خاص مقصد یہ ہے کہ مکہ اور گردونواح میں کورونا وائرس کے پیش نظر عام مریضوں کو ہسپتال آنے جانے میں دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے جب کہ دوائیں انہیں بروقت دستیاب ہو جائیں۔
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: