انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کی شب نو بجے سے نو منٹ تک بجلی پر چلنے والا لائٹس بند کرنے اور اس کی جگہ کمرے کے کسی کونے، دروازے یا بالکونی میں دیا، ٹارچ یا موبائل کی فلیش لائٹ جلانے کی پھر سے یاد دہانی کرائی ہے لیکن اس کے متعلق کئی خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
انڈیا میں سوشل میڈیا پر ’ہم دیا نہیں جلائیں گے‘ پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا جبکہ اس حوالے سے وزیراعظم کی اپیل بھی ٹرینڈز میں شامل ہے۔
واٹس ایپ پر یہ خبر بھی گشت کر رہی ہے کہ کورونا کے حوالے سے دیا جلانا تو محض بہانا ہے بلکہ اصل مقصد تو بھارتیہ جنتا پارٹی کے 40 سال پورے ہونے کے موقعے پر دیا روشن کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
-
'لوگ سماجی دوری کی بات پر ہنسنے لگے‘Node ID: 469376
-
’کھلاڑی سماجی دوری کے پیغام کوعام کریں‘Node ID: 469476
-
ڈاکٹر گھر کی دہلیز پر فیملی سے ملا اور واپس چلا گیاNode ID: 469481
خیال رہے کہ بر سر اقتدار حکمراں جماعت بی جے پی کا قیام چھ اپریل سنہ 1980 ہوا تھا اور اس لحاظ سے پانچ اپریل 2020 کو اس کے قیام کو 40 سال پورے ہورہے ہیں۔
جینل گالا نامی ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’اب سمجھ میں آیا، پہلے سب سے تالی بجوائی، پھر آج موم بتیاں جلائی جائيں گی۔ کل کیک کاٹا جائے گا۔ کیا آپ کو معلوم نہیں کل بی جے پی انڈیا کا یوم پیدائش ہے۔ کیا منصوبہ بندی ہے۔ اے کاش اس ملک کے شہریوں کے لیے بھی ایسی منصوبہ بندی ہوتی۔‘
Now I get it ,
First made everyone CLAP !
Today light CANDLES !
Tomorrow cut CAKE !You don’t know it’s @BJP4India birthday tomorrow .
What planning , only if there was a plan for the citizens of this country . #9pm9minutes #Hum_Light_Nahi_Bujhaenge pic.twitter.com/b33PgGovCv
— JG (@jeenalgala) April 5, 2020
بہرحال وزیراعظم مودی نے ہیش ٹیگ ’نو پی ایم نو منٹ' کے ساتھ ٹویٹ کی ہے کہ 'ہمیں یقین ہے کہ ملک کے شہریوں کے اتحاد اور قوت ارادی سے کورونا ہارے گا اور انڈیا جیتے گا۔‘
हमें विश्वास है कि देशवासियों की एकता और संकल्प शक्ति से कोरोना हारेगा और इंडिया जीतेगा। #9pm9minute https://t.co/j2eLoWKP6d
— Narendra Modi (@narendramodi) April 5, 2020
مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایک خدشہ یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آیا ایک ساتھ تمام لائٹس بجھانے سے کہیں بجلی گھر یا ان کے گرڈ تو متاثر یا ناکام نہیں ہو جائیں گے۔
دراصل یہ بات مغربی ریاست مہاراشٹر کے وزیر توانائی نتن راؤت نے کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اچانک سبھی لائٹس بند کر دینے سے گرڈز فیل ہو سکتے ہیں اور تمام ایمرجنسی خدمات بند ہو سکتی ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو پھر بجلی کی ٹھیک طور سے فراہمی میں ایک ہفتے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔
انھوں نے لوگوں سے بغیر بلب اور ٹیوب لائٹ بند کیے ہوئے دیے جلانے کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب گانگریس کے رہنما اور سابق وزیر جے رام رمیش نے بھی اس حوالے سے اپنے خدشات ظاہر کیے ہیں۔
As somebody who has been associated with the power sector for almost three decades including as minister, the call to go dark for 9 min at 9pm on the 5th can have deep impact on the grid and its stability. I sincerely hope this is being properly managed.
— Jairam Ramesh (@Jairam_Ramesh) April 4, 2020
دوسری جانب وزارت توانائی نے لکھا ہے کہ وزیر اعظم نے لائٹس بجھانے کے لیے کہا ہے نہ کہ بجلی سے چلنے والے دوسرے تمام آلات کو بند کرنے کے لیے۔ اس لیے وزارت کا کہنا ہے کہ گرڈ فیل ہونے کے 'خدشات بے بنیاد ہیں۔'
بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ وزیر اعظم اصل مسئلے پر زور دینے کے بجائے لوگوں کی توجہ دوسری طرف موڑ رہے ہیں۔
'ہم لائٹ نہیں بجھائیں گے' کے ہیش ٹیگ کے ساتھ انیل آچاریہ نامی ایک صارف نے لکھا کہ 'کوئی بھی دیا جلانے کے خلاف نہیں ہے۔ کوئی بھی لاک ڈاؤن کے خلاف نہیں ہے۔ ہم اصل مسائل پر پردہ ڈالنے کے خلاف ہیں۔ ہم جنگی پیمانے پر اقدام کرنے کے بجائے 'نمستے ٹرمپ' کے خلاف ہیں۔ ہم اہم مسئلے پر بات کرنے کے بجائے ٹنڈولکر سے بات کرنے کے خلاف ہیں۔'
No one is against lighting Diyas.
No one is against lockdown
We ARE against whitewashing real issues.
We ARE against doing “Namaste Trump” instead of preparing on war footing.
We ARE against talking to Tendulakar instead of addressing burning issues#Hum_Light_Nahi_Bujhaenge— Anil Acharya (@aa3132) April 5, 2020
اننیا سیکیا نامی ایک صارف نے لکھا کہ 'آج اپنی بتیان بجھا دیں اور موم بتی جلائیں پھر سونے چلے جائیں۔ دوسرے دن جب آپ بیدار ہوں تو بھی انڈیا کا صحت کا نظام خراب ہی رہے گا، تعلیمی نظام خراب ہی رہے گا اور معیشت ڈوبتی ہی رہے گی۔ اس سرکس سے وہ ہمیں یہ سب بھلانا چاہتے ہیں اور افسوس کے ہم ہندوستانی بھول بھی جاتے ہیں۔'
Switch off ur lights today,light up a candle n then go 2 sleep.D next day when u wake up,India will still have poor healthcare ,poor education system n sinking economy.That's what they want us to forget with these circuses.And sadly we Indians do forget.#Hum_Light_Nahi_Bujhaenge
— Ananya Saikia (@CrazyPotato863) April 5, 2020
جبکہ کانگریس کی نیشنل کنوینر سارا پٹیل نے کہا ہے کہ وہ آج رات نو بجے اپنے گھر کی ساری لائٹس جلائیں گی۔
I will turn on every single light in my house today at 9 PM. #Hum_Light_Nahi_Bujhaenge
— Saral Patel (@SaralPatel) April 5, 2020