Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب 'آپ کا ڈاکٹر آپ کے گھر میں'

ریجنل ادارہ صحت نے ہینڈ بل جاری کیا ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)
نجران ریجن میں امور صحت کی جانب سے ’آپ کا ڈاکٹر آپ کے گھر میں‘ کے عنوان سے سروس کا آغاز کیا ہے۔
گھر پر طبی خدمات مہیا کرنے کےحوالے سے نجران ریجن کی جانب سے پہلی سروس شروع کی گئی ہے جس میں 20 شعبوں کے معالجین کی خدمات پیش کی گئی ہیں۔
 ویب نیوز اخبار 24 نے نجران ریجن کے امور صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ موجودہ کورونا وائرس کی وجہ سے تمام لوگوں گھروں میں ہیں حالات کو دیکھتے ہوئے لوگوں کوانکے گھروں میں ہی طبی سہولت فراہم کرنے کےلیے ریجنل ادارہ صحت نے ہینڈ بل جاری کیا ہے۔
 اس میں 20 سے زائد شعبوں کے ماہرین سے رابطہ کرنے کے لیے انکے نمبرز بھی دیے گئے ہیں۔
ریجنل ادارہ صحت  کے مطابق گھر بیٹھے معالجین سے رابطہ کرنے کےلیے ادارہ صحت کی سہولت سے مستفیض ہونے کےلیے واٹس ایپ کے ذریعے اپنی جسمانی حالت درج کرکے ڈاکٹرسے مشورہ حاصل کیاجاسکتا ہے,۔

ماہرین سے رابطہ کرنے کے لیے نمبرز بھی دیے گئے ہیں۔(فوٹو سوشل میڈیا)

ا دارے کی جانب سے جاری کیے جانے والے اہم شعبوں میں فیملی میڈیسن، شوگر کنسلٹینٹس،اعصاب، ڈینٹیسٹ، انٹرنل میڈیس، بچوں کے معالج، امراض جلدیہ ، امراض نسواں کے علاوہ دیگر شعبے بھی شامل ہیں ۔
ریجنل ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ’ہوم سروس کا مقصد لوگوں کو گھروں کی حد تک محدودرکھتے ہوئے انہیں صحت کی سہولت مہیا کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو محفوظ طریقے سے علاج کی سہولت بھی فراہم کی جاسکے اور انہیں باہربھی نہ جانا پڑے‘۔

شیئر: