Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 164 نئے مریض، پانچ اموات

  اب تک مہلک وائرس سے 488  صحت یاب ہو چکے-(فوٹو روئٹرز)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ  کورونا وائرس  کے 164 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ متاثر ہونے والوں کی تعداد 2385 تک پہنچ گئی- 
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق  اب تک مہلک وائرس سے 488 افراد صحت یاب ہو چکے- اتوار کو کورونا سے مرنے والوں میں 5 افراد کا اضافہ ہوا ہے- جس سے وفات پانے والے 34 ہوگئے-
وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اب تک کا معمول یہ رہا ہے کہ کورونا سے نئے متاثرین کی تعداد چوبیس گھنٹے میں ایک بار بتائی جاتی رہی ہے' آئندہ یہ طریقہ کار تبدیل کیا جائے گا' اب روزانہ سے ایک سے زیادہ بار متاثرین کی تعداد کے حوالے سے اپ ڈیٹ کیا جائے گا-
ڈاکٹر العبد العالی نے بتایا کہ ان دنوں نئے کورونا وائرس سے متاثر جتنے افراد ریکارڈ پر آرہے ہیں وہ سب پہلے سے اس مہلک وائرس میں مبتلا افراد سے ملنے جلنے والے ہیں-

شیئر:

متعلقہ خبریں