اقامہ ہولڈرز کو سال رواں کے آخر تک جرمانوں سے استثنی دینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے-
کابینہ کے اجلاس میں’ ریاستی سٹراٹیجک ذخیرہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ فیکٹریوں کو امارات میں شعبہ صحت کی ضروریات فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے‘-
امارات کے نائب صدر کے مطابق ’کابینہ اجلاس کے دوران نئی احتیاطی تدابیر اور سرکاری کام جاری رکھنے کے طریقہ کار پر غوروخوض کیا گیا- ذہنی صحت سے متعلق وفاقی قانون کا مسودہ منظور کیا گیا ہے-
شیخ محمد بن راشد نے کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے تمام ادارے ایک ٹیم کے طور پر کام کررہے ہیں۔ سب ایک دوسرے سے ایک خاندان کے افراد کے طور پر تعاون کررہے ہیں-
دریں اثنا دبئی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ مکمل کرفیو کی خلاف ورزی پر جرمانے منسوخ کردیے گئے- کرفیو کا اعلان چار اپریل کو شام 8 بجے سے کیا گیاتھا۔
کرفیو پاس کے اجرا تک جتنی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں سب کو منسوخ کردیا گیا-
دبئی پولیس نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ خلاف ورزیوں سے بچنے کے لیے آن لائن کرفیو پاس جاری کرائے جائیں-