Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے متاثرین، سعودی اور غیرملکی کتنے فیصد

دس لاکھ افراد میں متاثرین کی تعداد سو سے کم ہے-(فوٹوسوشل میڈیا)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں اب تک مہلک وائرس کورونا کے متاثرین میں47 فیصد سعودی ہیں جبکہ غیر ملکیوں کا تناسب 53 فیصد ہے-
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ’ وزارت نے کورونا سے سعودیوں اور تارکین کو بچانے کے لیے جو حفاظتی اقدامات کیے ہیں وہ موثر اور منفرد ہیں‘-
’سعودی عرب کا شمار ان منفرد ممالک میں کیاجارہا ہے جہاں دس لاکھ افراد میں متاثرین کی تعداد سو سے کم ہے‘-
وزارت صحت کے ترجمان نے مزید  کہا کہ ’کئی ممالک کے یہاں  دس لاکھ افراد میں متاثرین کی تعداد ایک ہزار یا اس سے بھی زیادہ ہے‘-
ترجمان کے مطابق مملکت نے اپنے یہاں مہلک وائرس سے  بچاو اور طبی معائنے کا انتظام بڑے پیمانے پر کررکھا ہے- اس کے باوجود سعودی عرب میں دس لاکھ میں متاثرین کی تعداد سو سے بھی کم ریکارڈ کی گئی ہے-

شیئر: