کورونا سے متاثر غیرملکیوں کا کرایہ معاف
کویتی شہری کے انسانیت نواز رویے کی ستائش کی جا رہی ہے-(فوٹو سوشل میڈیا)
کویت میں کورونا وائرس سے متاثر غیر ملکیوں کا کرایہ معاف کرنے والے کویتی شہری کے انسانیت نواز رویے کی سوشل میڈیا پر ستائش کی جا رہی ہے-
سی این این کے مطابق ایکعمارت کا کویتی مالک مکینوں سے ملنے کے لیے پہنچ گیا- اس نے عمارت میں مقیم مصریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ لوگوں کے پاس سٹیٹ ایجنسی کا نمائندہ آئےتوکرایہ مت دینا اور کہہ دینا کہ عمارت کے مالک سے بات کرلو- اللہ تعالی ہم سب کو اس آزمائش سے نکالے گا‘-
عمارت کے مالک عیدثامر العازمی نے مکینوں سے یہ بھی کہا کہ ’تنگی کے بعد کشادگی بھی آتی ہے میں تم سے جتنا کرایہ لوں گا اس سے مالدار نہیں بنوں گا‘۔
’آپ اس وقت تک کرایہ مت دینا جب تک کہ میں خود طلب نہ کروں۔اگرآپ لوگوں میں سے کسی کے پاس خالی کمرے ہوں تو ایسے لوگوں کو وہاں ٹھہرا سکتے ہو جن کے پاس رہائش کا انتظام نہیں ہے‘-
غیر ملکی مکینوں کے ساتھ کویتی شہری کی انسانیت نوازی کی پوری عرب دنیا میں ستائش کی جا رہی ہے-
ایک عرب وکیل احمد موسوی نے ٹویٹ کیا کہ عید ثامر العازمی نے جو بھلائی کا کام کیا ہے اوپر والا اسے نوازے گا-
ندی عوض الشلاھی نےٹو ئٹ کیا عید ثامر العازمی کویت کا سچا شہری ہے۔ اس نے ہمارے مصری بھائیوں کا مشکل گھڑی میں ساتھ دیا ۔
’کورونا بحران ختم ہونے تک کرایہ نہ لینے کافیصلہ کرکے بہت اچھا کام کیا- اس نے صحیح معنوں میں اہل کویت اورعربوں کےاقدارکی نمائندگی کی‘-