Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت نے کورونا ریلیف پروگرام جاری کر دیا

متاثرہ کویتی ملازمین کے نقصانات کی تلافی کی جائے گی- فوٹو اے ایف پی
کویتی کابینہ نے نئے کورونا وائرس کے نقصانات کم کرنے کےلیے ریلیف پروگرام جاری کیا ہے-
اس پروگرام کے تحت ان اقتصادی ادارو ں کی مدد کی جائے گی جو نئے کورونا وائرس سے متاثر ہورہے ہیں-
سکائی نیوز کے مطابق کویتی کابینہ نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائی گئی سرکاری پابندیوں سے متاثرہ اقتصادی اداروں کو  سبسڈی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے-
اس کے تحت بحران سے متاثرہ کویتی ملازمین کے نقصانات کی تلافی کی جائے گی- کویتی شہریوں کو ممکنہ نقصانات سے بچایا جائے گا-

چھوٹے اداروں کو طویل مدت کے قرضے دیے جائیں گے- فوٹوکونا ٹویٹر

کویتی کابینہ نے یہ بھی طے کیا ہے کہ کھانے پینے کی اشیا، دوائیں اور طبی لوازمات کے نرخ جوں کے توں رہیں- متاثرہ کارکنان کو کم ازکم آمدنی ملتی رہے- سوشل انشورنس قانون کے پانچویں زمرے میں رجسٹرڈ سرمایہ کاروں کو بھی سبسڈی فراہم کی جائے گی-
کویتی کابینہ نے چھوٹے اور درمیانے سائز کے تجارتی اداروں کے مالکان کو بھی ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے- انہیں قسطوں کی ادائیگی میں سہولت کی دی جائے گی فی الوقت قسطیں نہیں لی جائیں گی۔ 
چھوٹے اور درمیانے سائز کے تجارتی ادارو ں کے مالکان کو آسان شرائط پر لمبی مدت کے قرضےدیے جائیں گے۔ کمپنیوں اور متاثرہ گاہکوں کو بھی طویل مدت والے قرضے فراہم کیے جائیں گے-
کویتی کابینہ نے متاثرہ پیداواری اقتصادی اداروں کو سرکاری ذمہ داریوں سے سبکدوش کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: