Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دکانداروں کے کرایے معاف کیے جائیں‘

کاروبار بند کرنے سے دکاندار انتہائی متاثر ہیں ( فوٹو: سبق)
مشرقی ریجن چیمبر آف کامرس کے سربراہ عبد الحکیم بن حمد العمار کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کے انسداد کے لیے کاروبار بند کرنے کی وجہ سے لاکھوں دکاندار متاثر ہوئے ہیں جن کے ساتھ رعایت برتتے ہوئے کرایے معاف کیے جائیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے مشرقی ریجن میں گورنر شہزادہ سعود بن نایف کی سرپرستی میں ایک مہم چلا رکھی ہے جس کے تحت سرمایہ کاروں، شاپنگ سینٹرز اور دکانوں کے مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ ایثار کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو مہینے کا کرایہ معاف کریں۔
چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس سے کاروباری طبقہ انتہائی متاثر ہیں، ایسے میں سرمایہ کاروں سے اپیل ہے کہ وہ اس میں کردار ادا کرتے ہوئے دکانداروں کے ساتھ رعایت کریں۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’یہ چیمبرآف کامرس کی طرف سے اپیل ہے جس پر عمل کرنا لازمی نہیں البتہ ہم سب سے اپنا حصہ ڈالنے کی توقع رکھتے ہیں۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’شاپنگ مالز کے مالکان کو خصوصی طور پر مخاطب کرتے ہیں کہ آگے بڑھ کر حصہ ڈالیں گے۔
 

شیئر: