Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں ماں کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار

ماں کا گلا گھونٹ کر جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا-( فوٹو سوشل میڈیا)
دنیا بھر میں مہلک وائرس کورونا ہزاروں لوگوں کی جان لے چکا ہے وہیں انسانیت دشمنی کا وائرس بھی اپنے انداز میں جگہ جگہ موجودہے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ کے شرائع المجاہدین محلے میں انسانیت سےعاری ایک مقامی نوجوان اپنی ماں کا گلا گھونٹ کر جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا-
 مکہ مکرمہ کی پولیس نے قاتل کو الجعرانا محلے سے گرفتار کرلیا- وہ مکہ مکرمہ کے مشرقی محلے میں ایک دکان کے قریب سے پیدل گزر رہا تھا-
گشتی دستہ اس کے تعاقب میں تھا- پولیس نے اسے پہچانتے ہی گرفتار کرلیا- سعودی نوجوان عمر کے دورے عشرے میں ہے-
مکہ مکرمہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی اور اس کی فائل پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردی-
 
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مکہ مکرمہ میں رنج و ملال کی لہر دوڑ گئی- سیکڑوں افراد نے اس پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے-
 

شیئر: