Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کیسز دو لاکھ تک ہونے کا خدشہ

جائزے سعودی اور بین الاقوامی ماہرین نے تیار کیے ہیں-(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے آئندہ ایام کے دوران نئے کورونا وائرس کے خطرات سے خبردار کیا ہے- 
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر صحت نے منگل کو ایک بیان میں خدشہ ظاہر کیا کہ آئندہ ہفتوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد دس ہزار سے لیکر دو لاکھ تک پہنچ سکتی ہے-
یہ خدشہ  چار سپیشل میڈیکل جائزوں میں ظاہر کیا گیا ہے- جائزے سعودی اور بین الاقوامی ماہرین نے تیار کیے ہیں-
وزیر صحت نے اطمینان دلایاہے کہ’ اگر احتیاطی اور حفاظتی تدابیر کی بھرپور پابندی کی تو ایسی صورت میں کورونا کے خطرات کا دائرہ انتہائی حد تک کم کیا جاسکے گا‘-
ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا تھاکہ ہمیں اپنے معاشرے کو نئے کورونا وائرس سے بچانے کے لیے اضافی اقدامات کرنا ہوں گے-
وزیر صحت نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا  کہ بعض لوگوں نے ’ہم سب ذمہ دار ہیں‘ سلوگن اور وبا کے خطرات کو سنجیدگی سے نہیں لیا-
’تمام لوگوں سے کہا گیا تھا کہ وہ بھیڑ بھاڑ اور تقریبات سے دور رہیں اورمتاثرین سے میل جول نہ کریں اس تنبیہ پر عمل نہیں کیا گیا‘-
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہماری قیادت نے عالمی سطح پر ٹھوس حفاظتی احتیاطی اقدامات کے سلسلے میں ایک نظیر قائم کی تھی-

اب بھی عام ایام میں ٹریفک 46 فیصد اب بھی سڑکوں پر ہے-(فوٹو سوشل میڈیا)

ہمارے یہاں حفاظتی اقدامات کا آغاز دنیا کے بیشتر ممالک سے بہت پہلے شروع کیا گیا مثلا عمرہ پر پابندی، مساجد میں جماعت کے ساتھ نماز پر پابندی، داخلی اور بین الاقوامی پروازوں پر پابندی، دفاتر میں حاضری پر بندش، سکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند کردی گئیں یہ سارے اقدامات کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور ہر ایک کو اس وائرس سے بچانے کی خاطر کیے گئے تھے-
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس بحران سے نمٹنے کے سلسلے میں شفافیت کا مظاہرہ کیا- عوام کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیے رکھا-
انہوں نے کہا کہ آئندہ مرحلے میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد صرف اس صورت میں کم ہوگی جب حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کے سلسلے میں سب مکمل تعاون کریں گے-
وزیر صحت نےتوجہ دلائی کہ اب بھی عام ایام میں ٹریفک 46 فیصد اب بھی سڑکوں پر ہے-

شیئر: