Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہوم ڈلیوری سروس 24 گھنٹے مہیا ہوگی

فوڈ ڈلیوری کارکنان اپنے ساتھ ای کارڈ ضرور رکھیں- فوٹوسوشل میڈیا
وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہوم ڈلیوری رجسٹرڈ ایپلی کیشن کے تمام کارکن سعودی عرب کے ہرعلاقے میں 24 گھنٹے سروس مہیا کرسکتے ہیں-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جمعرات کی شب وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ’قبل ازیں 7اپریل کو جو بیان جاری کیا گیا تھا اس میں فوڈ ہوم ڈلیوری سروس کےلیے انتہائی وقت رات 10 بجےتک مقررتھا جس کے تحت تمام کارکنوں کو اس امر کا پابند کیا گیا تھا کہ وہ مقررہ وقت کی پابندی کریں‘۔
 بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ’ہوم ڈلیوری سروس فراہم کرنے والے کارکنان کو صحت حکام کی جانب سے مقرر کردہ ضوابط کی پابندی کرنا ہوگی‘-
وزارت داخلہ کے عہدیدار نے  توجہ دلائی ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیشن میں رجسٹرڈ ایپلی کیشن کے نمائندے اب مملکت کے تمام علاقوں میں 24 گھنٹے سروس فراہم کرسکتے ہیں- خدمات کی انجام دہی کے دوران انہیں ’ای سروس کارڈ‘ ساتھ رکھنا ہوگا جس کی وجہ سے سیکیورٹی چیک پوسٹ کےنمائندوں کو کرفیو پاس دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی-
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایسے افراد جن پر کرفیو خلاف ورزی درج کی گئی ہے وہ ابشر سسٹم کے ذریعے اپیل دائر کر سکتے ہیں۔
 خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: