Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے تحفظ کےلیے وزارت بلدیات کے اقدامات

مارکیٹوں میں نگرانی کا عمل جاری ہے (فوٹو، سوشل میڈیا)
وزارت بلدیات و دیہی امورکی جانب سے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف صوبوں اور کمشنریوں میں میونسپلٹیاں اور بلدیاتی کونسلز کی جانب سے ریستورانوں اور بازاروں کی بھرپور نگرانی جاری ہے-
 صارفین کو نئے کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کےلیے تسلی بخش اقدامات کیے جارہے ہیں۔

بلدیہ کی جانب سے ہزاروں آلات صفائی مہم میں کے لیے مخصوص کیے گئے(فوٹو، اردونیوز)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت بلدیات و دیہی امور نے توجہ دلائی ہے کہ ایک لاکھ سے زیادہ کارکنان چوبیس گھنٹے بازاروں اور ریستورانوں میں صارفین کے لیے کورونا سے محفوظ ماحول بنانے کے لیے مصروف ہیں-
ان میں 86 ہزار صفائی کارکن اور 15 ہزارمختلف درجےکے افسران ہیں- صفائی کے لیے 15 ہزار سے زیادہ مشینیں فراہم کی گئی ہیں اور 22 ہزار ماحولیاتی صحت کے تحفظ کےلیے ہلکے اور بھاری آلات مہیا کیے گئے ہیں۔
وزارت بلدیات نے اپنے بیان میں توجہ دلائی کہ میونسپلٹیوں اور بلدیات کی فیلڈ ٹیموں نے شہروں اور قصبوں میں ایک لاکھ 30 ہزار تفتیشی پروگرام کیے جبکہ 3 لاکھ 30 ہزار کےقریب ماحولیاتی صحت کے  تحفظ کے لیے دورے کیے گئے۔
علاوہ ازیں سڑکوں، چوراہوں، پارکوں میں ساٹھ ہزار سے زیادہ مقامات کو سینیٹائز کیا-  صفائی کارکنان 24 گھنٹے ڈیوٹی دے رہے ہیں-
وزارت بلدیات و دیہی امور نے صفائی کے عمل میں بھرپور تعاون پر سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کی جانب سے بھرپور تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا-

تمام شہروں میں صفائی کے کارکن مستقل طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں(فوٹو، اردونیوز)

وزارت نے توجہ دلائی کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران سعویوں اور مقیم غیر ملکیوں نے 70 ہزار سے زیادہ رپورٹیں درج کرائی تھیں ان سب کا نوٹس لیا گیا-
 

شیئر: