Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں کورونا کے مزید 83 کیسز

مجموعی مریضوں کی تعداد 993 تک پہنچ چکی (فوٹو، سوشل میڈیا)
کویتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے مزید 83 مریضوں کی تصدیق ہونے کےبعد کووڈ 19 میں مبتلا افراد کے مجموعی تعداد 993 ہو گئی۔
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ السند نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جن مریضوں کی گزشتہ 24 گھنٹے میں تصدیق ہوئی ہے ان میں سے 2 کویتی ہیں جو برطانیہ سے کویت آئے تھے۔

حکام نے کہا ہے کہ شہری اور مقیم وزارت صحت کی ہدایات پر عمل کریں (فوٹو: الرائی اخبار)

کویتی اخبار ’الرائی‘ کے مطابق 77 مریض مقامی طور پر کورونا وائرس کا شکار ہوئے جن میں 51 بھارتی، 8 پاکستانی، 7 بنگلہ دیشی ، 5 نیپالی ، 3 مصری، ایک فلیپائنی اور ایک شامی باشندہ شامل ہے۔
کویتی وزارت صحت کے ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 12 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 123ہوگئی ہے۔
مریضوں میں سے 10 افراد کی حالت نازک ہے۔ کویتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا وائرس میں مبتلا تمام مریضوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے اب تک 123 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں(فوٹو، سوشل میڈیا)

ترجمان نے کہا کہ وزارت صحت کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے لوگوں کو چاہئے کہ وہ گھروں کی حد تک محدود رہیں تاکہ اس مرض سے محفوظ رہا جاسکے۔ ترجمان صحت کا مزید کہنا تھا کہ ’ کورونا کے بیشتر مریض مقامی طور پر متاثر ہورہے ہیں جس کی بنیادی وجہ باہمی میل جول ہے‘

شیئر: