Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'ہمت کریں آپ اکیلے نہیں، پوری دنیا اسی کیفیت سے دوچار ہے'

کرشمہ کپور نے اپنے مداحوں کو اس وقت کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی تلقین کی (فوٹو ٹوئٹر)
دنیا بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے اور ایسے میں اداکاروں کے لیے بھی گھر میں رہنا ایک چیلنج بن گیا ہے۔ بالی وڈ کے ستارے اس مشکل وقت میں اپنے مداحوں کے حوصلے بلند رکھنے کے لیے کچھ نہ کچھ پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان سمیت دیگر چند اداکار عملی طور پر کورونا سے لڑنے میں حکومت کی مدد کر رہے ہیں، تو کچھ قرنطینہ میں رہتے ہوئے اپنے بھولے ہوئے شوق پورے کرنے پر لگے ہوئے ہیں جو کبھی ماضی کا حصہ ہوا کرتے تھے۔
شاہ رخ خان اور چند  دیگر اداکاروں نے اپنی پراپرٹی کورونا کے مریضوں کے علاج کے لیے  پیش کر دی ہے۔ جبکہ سلمان خان نے خود کو فارم  ہاؤس پر محصور کیا ہوا ہے، جہاں سے وہ اپنی ڈرائنگ اور گھوڑ سواری کی ویڈیوز پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔
ایسے میں اپنے زمانے کی سٹار اداکارہ کرشمہ کپور بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کچھ نہ کچھ پوسٹ کرتی رہتی ہیں تاکہ ان کے مداح گھروں میں بیٹھے زیادہ بوریت کا شکار نہ ہو جائیں۔
ایسٹر کے موقعے پر کرشمہ کپور نے خوش رنگ لباس میں ملبوس ایک تصویر پوسٹ کی جس پر انہوں نے لکھا کہ اس خوشی کے موقعے پر جب کوئی ایک دوسرے کے قریب نہیں ہے تو میں نے سوچا کیوں نہ تیار ہو کر خوشیاں پھیلائی جائیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by KK (@therealkarismakapoor) on

اس سے قبل انہوں نے اپنے گھر کے لان سے ایک اور تصویر پوسٹ کی جہاں وہ رنگ برنگے پھولوں میں کھڑی بہار کی رونقیں انجوائے کر رہی ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by KK (@therealkarismakapoor) on

کرشمہ ایک ویڈیو پیغام بھی پوسٹ کر چکی ہیں جس میں وہ اپنے مداحوں کو گھر رہنے، مثبت رہنے، احتیاط کرنے اور محفوظ رہنے کی تلقین کر رہی ہیں۔ کرینہ نے مداحوں کو ہمت دلاتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں کہ وہ اس مشکل وقت میں اکیلے نہیں بلکہ پوری دنیا اسی کیفیت سے دوچار ہے۔  
کرشمہ کپور قرنطینہ میں اپنا وقت فیملی کے ساتھ گزار رہی ہیں اور ایسے میں ذہنی اور جسمانئ صحت برقرار رکھنے کے لیے ورزش پر بھی توجہ دے رہی ہیں۔ کرشمہ نے لکھا کہ اس وقت کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے زندگی کی چھوٹی چھوٹی نعمتوں کو سراہیں اور سوچ بچار کریں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by KK (@therealkarismakapoor) on

ایک اور پوسٹ میں کرشمہ اپنی فیملی اور سٹاف کے لیے کیک بیک کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by KK (@therealkarismakapoor) on

کرشمہ کپور کے انسٹا گرام پر 50 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں اور وہ اپنی زندگی کی مصروفیات سے شائقین کو آگاہ رکھتی ہیں۔

شیئر: