Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان خان کا اپنے 'پیار' کے ساتھ ناشتہ اور فینز کو نصیحت

لاک ڈاؤن کے دوران سلو بھائی اپنے فارم ہاؤس پر وقت گزر رہے ہیں (فوٹو: انسٹاگرام)
کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں مختلف شہروں کو لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اور ایسے میں لوگ اپنے گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ وہ اپنوں سے مل سکتے ہیں اور نہ ہی کہیں جا سکتے ہیں۔
لاک ڈاؤن میں دنیا سے باخبر رہنے اور دوسروں کے ساتھ اپنے حالات و خیالات بانٹنے کا بہترین ذریعہ سوشل میڈیا ہی ہے۔ ایک ویڈیو بنا کر لگا دو یا اپنی کیفیت کے بارے میں کچھ پوسٹ کر دو تو بیک وقت ڈھیر سارے لوگوں کے ساتھ ناطہ بحال ہو جاتا ہے۔
کچھ ایسی ہی کیفیت سے فلمی ستارے اور دیگر نامور شخصیات بھی دوچار ہیں۔ فلمی ستارے خود کو بھی قرنطینہ کیے ہوئے ہیں اور اپنے فالوورز کو بھی گھروں میں رہنے کی تلقین کر رہے ہیں۔ بالی وڈ سٹارز قرنطینہ میں بھی اپنی زندگی کو دلچسپ رکھنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں اور اپنی ویڈیوز بنا بنا کر شیئر کرتے رہتے ہیں تاکہ شائقین کو بوریت سے بچایا جا سکے۔
بالی وڈ کے 'دبنگ خان' سلو بھائی کی ویڈیو پوسٹس دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے وہ بہت ہی پلاننگ کے ساتھ اپنا وقت قرنطینہ میں گزار رہے ہیں اور شاید ان کو وہ سب کچھ کرنے کا موقع مل رہا ہے جو وہ مصروف شیڈول کی وجہ سے نہیں کر سکتے تھے۔
گذشتہ تین ہفتوں سے سلمان خان اپنے بھتیجے نروان خان کے ساتھ اپنے فارم ہاؤس میں بند ہیں جہاں سے وہ اپنی ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔ حال ہی میں سلمان خان نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے پالتو گھوڑے کو پتے کھلا رہے ہیں اور ساتھ میں خود بھی کھا کر محظوظ ہو رہے ہیں۔ ویڈیو پوسٹ پر سلمان نے کمٹ کیا کہ وہ اپنے ’پیار‘ کے ساتھ ناشتہ کر رہے ہیں۔ جس کے بعد سلو بھائی کو گھڑ سواری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سلو بھائی خود اتنی سختی سے لاک ڈاؤن کی پابندی کر رہے ہیں کہ گذشتہ تین ہفتوں سے نہ تو وہ اپنے والد سے ملے ہیں اور نہ ہی خاندان کے کسی دوسرے فرد سے، صرف اپنے بھتیجے کے ساتھ فارم ہاؤس پر قرنطینہ کیے ہوئے ہیں۔
سلو بھائی نے خود کو قرنطینہ کرتے ساتھ ہی اپنے پینٹنگ اور ڈرائنگ کے شوق کو بیدار کیا تھا۔ انہوں نے قرنطینہ سے اپنی پہلی پوسٹ ڈرائنگ کرتے ہوئے شیئر کی تھی۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan) on

سلمان خان فارم ہاؤس سے فالورز کے لیے پیغام بھی ریکارڈ کر کے شیئر کر رہے ہوتے ہیں جس میں وہ انہیں حکومت کی بات ماننے اور لاک ڈاؤن کی پابندی کرنے کا کہا جاتا ہے۔ ساتھ ہی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے مشورے اور ارد گرد صفائی رکھنے کی بھی تلقین کرتے رہتے ہیں۔

شیئر: