Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'سلمان بھائی کمال کا سنگل اور سنگر ہے'

کنگ خان کے مداحوں نے اس ٹویٹ پر سوالات کی بوچھاڑ کر ڈالی (فوٹو:سوشل میڈیا)
کیمرہ، لائٹس، ایکشن۔۔۔ بالی وڈ کے سپر ہٹ فنکاروں کے دن کا زیادہ حصہ تو بس فلموں کی شوٹنگ میں ہی گزر جاتا ہے اور باقی کا وقت وہ خود اپنے یا اپنی فیملی کے ساتھ گزارنا پسند کرتے ہیں۔
فلمی دنیا کے یہ چمکتے ستارے سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جن سے ان کے مداح اپنے پسندیدہ فنکار کی سرگرمیوں کے حوالے سے باخبر رہتے ہیں۔
لیکن اس کے باوجود ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ وہ اپنے مداحوں کے لیے وقت نکال سکیں۔ مگر قرنطینہ میں رہنے سے ان ستاروں کو اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کا موقع مل گیا ہے۔
بالی وڈ کے کنگ خان نے منگل کو ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ جو کچھ ان سے پوچھنا چاہتے ہیں پوچھ سکتے ہیں اور اس کے لیے انہیں ہیش ٹیگ AskSRK# کا استعمال کرنا ہوگا۔

کنگ خان کے فینز تو جیسے موقعے کے انتظار میں ہی تھے، دھڑا دھڑ سوالات کی بوچھاڑ کر ڈالی۔ کچھ صارفین شاہ رخ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہے تو کچھ ایسے بھی تھے جو کسی سوال جواب میں الجھنا نہیں چاہتے تھے بلکہ اپنے پسندیدہ سٹار سے صرف اپنے ایک ہیلو کا جواب چاہتے تھے۔

جاوستھ چابریا نامی ٹوئٹر صارف نے پوچھا کہ لاک ڈاؤن میں آپ اپنا وقت کیسے گزار رہے ہیں؟
جس پر شاہ رخ نے بتایا کہ 'بچوں کے ساتھ رہنا ٹریٹ سے کم نہیں، گھر میں ہر سائز کے بچے موجود ہیں تو ان کے ساتھ رہ کر دن کے کئی گھنٹے گزر جاتے ہیں۔ باقی جو وقت بچتا ہے وہ ان کے کھلونے صاف کرنے میں گزر جاتا ہے۔'

ایک اور صارف شعیب نے پوچھا کہ سر لوگ آپ کے بارے میں اچھا برا دونوں کہتے ہیں آپ اتنے ٹھنڈے دماغ سے کیسے یہ سب برداشت کر لیتے ہیں؟
بالی وڈ کنگ نے بتایا کہ 'باپو جی نے سکھایا تھا کہ نہ برا دیکھو، نہ برا سنو اور نہ برا کہو۔ میں آج تک اسی بات پر عمل کر رہا ہوں۔'

سوستھی نامی صارف نے لکھا کہ سر میں قرنطینہ میں آپ کی فلمیں دیکھ کر محظوظ ہو رہا ہوں۔ شار رخ خان کی دن میں ایک فلم کورونا کو دور رکھتی ہے۔
اس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ 'امید ہے کہ ہم اس وئرس پر بھی اتنی ہی تیزی سے قابو پالیں گے جتنی تیزی سے میں اب تک اتنی تعداد میں فلمیں کرچکا ہوں۔'

ان سین سورج نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ عامر خان لال سنگھ ریلیز کر رہے ہیں، سلمان رادھے ریلیز کر رہے ہیں، اکشے کمار بھی بہت سی فلمیں ریلیز کر رہے ہیں اور آپ بہانے، ایسا کیوں؟
کنگ خان نے جواب دیا کہ 'یار یہی پہلے آپ، پہلے آپ میں پھنستا جا رہا ہوں، کیا کروں؟'
 

بالی وڈ میں آج کل سلو بھائی کے کورونا وائرس پر گانے کے چرچے ہیں، بھاویش رام راکھ نے شاہ رخ خان سے پوچھا کہ کیا انہوں نے سلمان خان کا گانا سنا ہے جس پر شاہ رخ نے دلچسپ جواب دیا کہ 'بھائی کمال کا سنگل اور سنگر ہے۔'

ریڈیم کے نام سے ٹوئٹر ہینڈل نے سوال کیا کہ ہر کسی کا زوال تو آکر ہی رہتا ہے، اگر آپ ایک سپرسٹار ہیں تو آپ کو کیا لگتا ہے کہ کس وقت آپ کو اپنا کریئر بدل لینا چاہیے یا چھوڑ دینا چاہیے۔
شاہ رخ نے کہا کہ 'میں نہیں جانتا، کسی سپر سٹار سے پوچھیے میں تو بدقسمتی سے ایک کنگ ہی ہوں۔'

ایک اور صارف عادل نے پوچھا کہ سکرپٹ تو بہت پڑھے ہوں گے آپ نے اب ایک آدھ سائن بھی کردیں جس پر انہوں نے کہا کہ ابھی سائن تو کر دوں، ابھی شوٹنگ کون کرے گا؟

انوپم جیسیوال نامی نے سوال کر دیا کہ سر صحیح بتانا کتنا (عطیہ) دیا پرائم منسٹر فنڈ میں؟ جس انہوں نے بھی سوال داغا کہ 'واقعی؟ خزانچی ہے کیا؟'

شیئر: