’پیار کرو نا، اتحاد کرو نا‘، کورونا پر سلمان خان کا نیا گانا
’پیار کرو نا، اتحاد کرو نا‘، کورونا پر سلمان خان کا نیا گانا
اتوار 19 اپریل 2020 19:24
سلمان خان گانے میں پہلے نمستے اور پھر سلام کرتے دکھائی دیتے ہیں (فوٹو: روئٹرز)
کورونا وائرس سے بچنے کے لیے دنیا بھر میں بہت سارے فنکار پیغامات دے رہے ہیں اور ہر کسی کا اپنا انداز ہے، جیسے سلمان خان کی جانب سے گذشتہ ہفتے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کورونا وائرس سے ’جو ڈر گیا، وہ بچ گیا۔‘
اسی طرح انھوں نے اب اعلان کیا ہے کہ وہ پیر کو کورونا وائرس پر گانا ریلیز کرنے جا رہے ہیں۔
سلمان خان نے اتوار کو اپنے انسٹاگرام پر گانے کے بارے میں اعلان کیا اور گانے کا ٹیزر بھی جاری کیا۔
انہوں نے لکھا ہے کہ ’میں اپنے ہینڈل سے آپ سب کو بتا رہا ہوں کہ کل میرے یوٹیوب چینل، میرے نہیں، ہم سب کے چینل سے گانا ریلیز ہوگا۔ امید ہے آپ کو پسند آئے گا۔‘
گانے کے ٹیزر میں کالی سکرین پر سب سے پہلے سفید رنگ میں ہیش ٹیگ ’بینگ ہیومن‘، 'انڈیا فائٹس کورونا' اور پھر 'سٹے ہوم سٹے سیف' لکھا نظر آتا ہے، اس کے بعد سلمان خان کالے رنگ کے لباس میں پہلے نمستے اور پھر سلام کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan) on
انڈین نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق اس گانے کو ساجد واجد نے کمپوز کیا ہے اور اس کے بول سلمان خان اور حسین دالال نے لکھے ہیں۔
گذشتہ چند ہفتوں سے سلمان خان اپنے بھتیجے نروان خان کے ساتھ اپنے فارم ہاؤس میں بند ہیں جہاں سے وہ اپنی ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔ حال ہی میں سلمان خان نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے پالتو گھوڑے کو پتے کھلا رہے تھے اور ساتھ میں خود بھی کھا کر محظوظ ہو رہے تھے۔ ویڈیو پوسٹ پر سلمان نے کمٹ کیا کہ وہ اپنے ’پیار‘ کے ساتھ ناشتہ کر رہے ہیں۔ جس کے بعد سلو بھائی نے گھڑ سواری بھی کی۔
اس سے قبل فارم ہاوس سے سلمان خان نے مشہور زمانہ ڈائیلاگ ’جو ڈر گیا وہ مر گیا‘ کا نیاورژن متعارف کراتے ہوئے فینز کو تلقین کی کہ ’جو ڈر گیا سمجھو بچ گیا‘۔
واضح رہے کہ انڈیا میں لاک ڈاؤن تین مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔ متاثرین کی تعداد 16 ہزار سے زیادہ ہے اور 519 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔