Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 حرم مکی میں تراویح و تہجد، آئمہ کی فہرست جاری

حرم مکی میں 6 آئمہ تراویح اور تحہد پڑھائیں گے(فوٹو،سوشل میڈیا)
 مقدس مساجد کی انتظامیہ نے امسال تراویح اور تہجد پڑھانے کے لیے چھ ائمہ کے ناموں کا اعلان کردیاہے-
مقامی روزنامہ ’المدینہ‘ کے مطابق رمضان کے دوران مسجد الحرام میں پہلے دن تراویح کی 6 رکعتیں امام و خطیب حرم شیخ سعود الشریم پڑھائیں گے جبکہ اس کے بعد باقی چار رکعتیں اور وتر دونوں مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس پڑھائیں گے-


رمضان کے دوسرے دن ابتدائی چھ رکعات امام و خطیب حرم شیخ ڈاکٹر عبداللہ الجہنی پڑھائیں گے جبکہ باقی 4 رکعات اور وترامام و خطیب حرم ڈاکٹر ماہر المعیقلی پڑھائیں گے-
رمضان کی تیسری شب کو پہلی6 رکعت کی امامت ڈاکٹر بندر بلیلہ کریں گے جبکہ اخری کی چار رکعت اور وتر امام و خطیب حرم یاسر الدوسری پڑھائیں گے-
مقدس مساجد کی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گا ہے کہ رمضان المبارک کی 20 ویں شب تک اسی ترتیب سے تراویح اور وتر کی امامت ہوگی-
21 ویں شب کو تراویح کی پہلی 6 رکعتیں ڈاکٹر سعود الشریم،آخر کی 4 رکعتیں شیخ بندر بلیلہ، 22 ویں شب کو شیخ یاسر الدوسری، عبداللہ الجہنی، 23 ویں شب کو یاسر الدوسری، شیخ بندر بلیلہ اور 24 ویں شب کو شیخ یاسر الدوسری اور بندر بلیلہ تراویح پڑھائیں گے-
رمضان کی 25 ویں شب کو امامت شیخ سعود الشریم، عبداللہ الجہنی،  26 ویں شب کو شیخ یاسر الدوسری، شیخ عبداللہ الجہنی، 27 ویں شب کو شیخ یاسر الدوسری اور بندر بلیلہ، 28 ویں شب کو شیخ یاسر الدوسری، شیخ بندر بلیلہ، 29 ویں شب کو شیخ سعود الشریم، شیخ عبداللہ الجہنی اور 30 ویں شب کو شیخ یاسر الدوسری اور شیخ عبداللہ الجہنی امامت کریں گے-

حرمین میں افطاری دسترخوان نہیں لگیں گے(فوٹو، سوشل میڈیا)

مقدس مساجد کی انتظامیہ نے توجہ دلائی کہ 21 ویں شب کی تہجد کی امامت ابتدائی 6 رکعت میں شیخ یاسر الدوسری کریں گے  جبکہ آخر کی چار رکعت اور وتر شیخ عبدالرحمن السدیس پڑھائیںگے-
22 ویں شب کو تہجد کی نماز شیخ بندر بلیلہ’  شیخ ماہر المعیقلی، 23 ویں شب کو شیخ سعود الشریم، شیخ عبدالرحمن السدیس، 24 ویں شب کو شیخ عبداللہ الجہنی، شیخ ماہر المعیقلی تہجد کی امامت کریں گے- ماہ مبارک کے آخر تک اسی ترتیب سے تہجد کی امامت کرتے رہیں گے-
 

شیئر: