Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتہائی نگہداشت وارڈ میں یوگا اور کووڈ بچھڑے کی پیدائش

سپین کے ایک ہستال میں محکمہ صحت کے ملازمین انتہائی نگہداشت وارڈ میں یوگا کر رہے ہیں
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک تقریباً 27 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے نہ صرف روزمرہ کی زندگی متاثر ہوئی ہے بلکہ لوگ بھی گھروں تک محدود ہو گئے ہیں۔
دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے کیا صورتحال ہے؟ لوگ کیسے روزمرہ کے کام کر رہے ہیں، خبر رساں ادارے روئٹرز کی ان تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے۔

نیو یارک کے محکمہ صحت کے ملازم ہاشم کورونا وائرس کے سبب سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے شیشے کی ایک کھڑکی کے پیچھے سے اپنی بیٹی سے مل رہے ہیں۔

18 دن کا یہ بچھڑا نیکاراگوا کے قومی چڑیا گھر میں پیدا ہوا ہے۔ اس بچھڑے کو کووڈ کا نام دیا گیا ہے۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ایک بینک میں کاؤنٹر پر کورونا وائرس سے بچنے کے لیے پلاسٹک کا پردہ لگایا گیا ہے۔ خاتون بینک افسر اپنی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

اس ایک مہینے کے بچے کا تعلق تھائی لینڈ سے ہے۔ یہ ملک کا سب سے کم عمر ترین کورونا وائرس کا مریض تھا، یہ بچہ اب صحت یاب ہو چکا ہے۔

90 برس کے سابق امریکی فوجی کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے، ان کی آخری رسومات کے موقعے پر آل ویٹرنز فیونرل اینڈ کریمیشن کے ڈائریکٹر موجود تھے۔

نیروبی میں سماجی فاصلے کے قواعد و ضوابط کے تحت لوگ لائن میں کھڑے ہیں۔ یہ لوگ پبلک ٹرانسپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔

یوگینڈا میں چڑیا گھر کے ایک اہلکار کے پیچھے گینڈا دوڑ لگا رہا ہے. اہلکار کے چہرے پر گینڈے کے حملے کا خوف واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
 

شیئر: