Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کے محافظ الفغم کے خواب کیا تھے؟

الفغم سے متعلق ایم بی سی چینل پر ڈاکومنٹری پیش کی گئی ہے-(فوٹو سبق)
 سعودی حکمرانوں کے محافظ میجرجنرلعبدالعزیز الفغم سے متعلق ایم بی سی چینل پر ڈاکومنٹری پیش کی گئی ہے-
یاد رہے کہ میجر جنرل عبدالعزیزالفغم  پہلے شاہ عبداللہ کے ساتھ 10 برس منسلک رہے۔ بعدازاں انہیں شاہ سلمان کا خصوصی محافظ مقرر کیا گیا۔ 
ڈاکومنٹری کی پہلی قسط میں دکھایا گیا ہے کہ عبدالعزیز الفغم نے کہاں اور کیسے زندگی گزاری- دوستوں، رشتہ داروں اور رفقائے کار کی زبانی ان کی زندگی کے مختلف ایسے پہلو پیش کیے گئے جن سے معاشرہ ابھی تک ناواقف ہے-
عبدالعزیز الفغم  سے متعلق سکول کے ٹیچرز کا کہناہے کہ بچپن سے ہی ایسا لگتا تھا کہ الفغم اپنی زندگی میں آگے چل کر بڑا آدمی بنے گا- پرائمری کلاس سے ہی نظر آنے لگاتھا کہ بڑا ذہین، سمجھدار اور تیز طرار ہے- سکول کی ثقافتی، عملی سرگرمیوں اور سپورٹس پروگراموں میں حصہ لینے کے ساتھ کلاس کے ساتھیوں کا  بھی خیال رکھتے-
پرائمری کے ٹیچر نے اس وقت ایک میٹنگ میں کہا تھا کہ الفغم بڑا کمانڈر بنے گا-
 ڈاکومنٹری میں بتایا گیا کہ عبدالعزیز الفغم نے پرائمری سکول کے ایک ٹیچر سے اپنے دل کی بات بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ افسر بننا چاہتا ہے- ٹیچر نے جب ازراہ مذاق اس سے کہا تھا کہ تمہارا رسم  الخط عمدہ نہیں ہے اس پر انہوں نے کہا تھا کہ میں قلمکار نہیں بلکہ کمانڈر بننا چاہتا ہوں-

میجر جنرل عبدالعزیزالفغم  پہلے شاہ عبداللہ کے ساتھ 10 برس منسلک رہے۔(فوٹو سبق)

عبدالعزیز الفغم کے بارے میں ان کے سگے بھائی نواف نے بتایا کہ جب بھی والدہ سے یہ دریافت کیا جاتا کہ آپ کے بیٹوں میں سب سے زیادہ پیارا کون ہے تو وہ یہی جواب دیتیں کہ ’عبدالعزیز سے پیارا کوئی نہیں- میرے 6 بیٹے  ہیں اور ان میں سے 5 میرے لیے ہیں اور ایک کو میں نے وطن عزیز کی خدمت کے لیے وقف کردیا ہے‘-
عبدالعزیز الفغم بڑے باعزم اور قوت ارادی کے مالک تھے- ایک مرتبہ کمانڈوز کے ٹریننگ سیشن میں ان کا پیر زخمی ہوگیا تھا اس موقع پر انہوں نے جو جملہ کہا تھا وہ بے حد مقبول ہوا- انہوں نے کہا کہ تھا کہ ’ اس وقت تک نہیں نکلو گا جب تک کہ مجھے دھکے دے کر نہ نکالا جائے‘-
میجر جنرل عبدالعزیز الفغم 46 برس تک خادم حرمین شریفین کے ذاتی محافظ کے طورپرکام کرتے ہیں- 28 ستمبر2019 کو جدہ شہر میں ذاتی تنازع پر ان کی ہلاکت ہوئی- ان کی موت کا واقعہ خلیج سمیت تمام عرب ممالک میں ہیش ٹیگ عبدالعزیز الفغم عالمی ٹرینڈ بن گیا تھا-
 

شیئر: