Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپننگ جوڑی میں سب کو سعید انور چاہیے

 سعید انور نے1997 میں بھارت کے خلاف میچ کھیل کر 194 رنزبنائے تھے (تصویر: اے ایف پی)
پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک تصویر شئیر کی گئی ہے جس میں سعید انور، حنیف محمد، توقیر عمر، عمران فرحت، سلمان بٹ، محمد حفیظ، محسن خان اور عامر سہیل سمیت دیگر کھلاڑیوں موجود ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین سے پوچھا گیا کہ مندرجہ ذیل ستاروں میں سے اپنے پسندیدہ دو اوپننرز کو ملا کر ایک جوڑی بنائیں جنہیں آپ ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہوں۔
'آپ کی ڈریم اوپننگ جوڑی کون سی ہے؟'

اس ٹویٹ کے جواب میں سوشل میڈیا صارفین نے اپنے دو من پسند کھلاڑیوں کا چناؤ کر کے ایک ڈریم اوپننگ جوڑی بنائی لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ زیادہ تعداد ایسے صارفین کی تھی جنہوں نے پہلے نمبر پر سعید انور کو اپنی جوڑی میں شامل کیا اور اس کے بعد دوسرے کھلاڑی کا انتخاب کیا۔
ٹوئٹر صارف شان نے لکھا کہ 'میں دو پیئرز لوں گا ایک ڈیشنگ سعید انور اور حنیف محمد کا انتخاب کروں گا اور دوسرے نمبر پر عامر سہیل اور ماجد خان کا۔'

ٹوئٹر صارف عرفہ فیروز نے لکھا کہ 'سعید انور اور عامر سہیل کے علاوہ پاکستان کرکٹ میں بہترین اوپننرز آج تک نہیں آئے۔'

کرکٹ کی دنیا میں نوے کی دہائی کا سب سے خطرناک اوپننگ بیٹسمین اگر سعید انور کو کہیں تو غلط نہیں ہوگا۔ انہوں نے پاکستان کے لیے 55 ٹیسٹ میچ اور 247 ایک روزہ میچ کھیلے اور ٹیسٹوں میں 4052 اور ایک روزہ میچوں میں 8824 رنز بنائے۔
نہ صرف سوشل میڈیا صارفین  بلکہ کرکٹ کی دنیا سے وابستہ کئی نامور کھلاڑیوں نے بھی اپنی پسندیدہ اوپننگ جوڑی میں سعید انور کا ہی انتخاب کیا۔ اسی وجہ سے سعید انور کا نام ٹرینڈز لسٹ میں بھی موجود ہے۔
وہاب ریاض نے سعید انور اور عامر سہیل کو بہترین جوڑی قرار دیا۔

محمد عامر، سرفراز احمد، عماد وسیم اور فہیم اشرف سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی سعید انور کو ہی بہترین اوپنر جوڑی میں پہلے نمبر پر رکھا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں