پیٹرول 15 روپے، ڈیزل 27 روپے فی لیٹر سستا
جمعرات 30 اپریل 2020 20:34
پٹرول کی نئی قیمت 81.58 روپے لیٹر ہے
عالمی منڈی میں تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔
جمعرات کو وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 15 روپے فی لیٹر جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27.15 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
پٹرول کی نئی قیمت 81.58 روپے لیٹر جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل 80.10 فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 30روپے ایک پیسہ جبکہ لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے کی کمی گئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق جمعرات کی شب 12 بجے سے ہوگا۔
خیال رہے کہ بدھ کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 44 روپے تک کمی کی تجویز پیش کی تھی۔