بلوچستان کی حکومت نے صوبے میں جاری لاک ڈاؤن میں 19 مئی تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔ بلوچستان میں لاک ڈاؤن کی مدت پانچ مئی کو ختم ہورہی تھی۔
دوسری جانب پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 83 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں اب تک سامنے آنے والے مریضوں کی تعداد 20 ہزار 186 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس دوران وائرس سے 22 نئی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ نئی ہلاکتوں کے ساتھ ملک میں کورونا کے سبب ہونے والی اموات کی تعداد چار سو 62 ہوگئی ہے۔
اب تک اس وائرس کے پانچ ہزار 590 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
وفاق اور سندھ حکومت میں سرد جنگ کیوں؟Node ID: 475796
-
لاک ڈاؤن کس ایلیٹ نے کروایا؟ بلاول کا سوالNode ID: 475906
-
سندھ اور پنجاب کورونا سے ہلاکتوں اور کیسز میں برابرNode ID: 476111
ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے پنجاب میں متاثرین کی تعداد سات ہزار 524 سے زیادہ ہے جبکہ سندھ میں سات ہزار 882 افراد میں وائرس پایا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کی صورتحال پر پیغام میں بتایا ہے کہ کورونا کے کُل کیسز کی تعداد 7 ہزار 882 ہوگئی ہے، جبکہ 137 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اب تک ایک ہزار 222 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جو کُل تعداد کا 20.2 فیصد ہے۔ سندھ میں اب تک 6 لاکھ 6 ہزار 623 افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں تین ہزار 129جب کہ بلوچستان میں ایک ہزار 218 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
دارالحکومت اسلام آباد میں 415 جب کہ گلگت بلتستان میں 364 مریضوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں اب تک کل 71 کورونا کیسز ہیں۔
مرنے والے 462 افراد میں سے سب سے زیادہ ہلاکتیں خیبرپختونخوا میں 180، سندھ میں 137، پنجاب میں 124، بلوچستان میں 21، اسلام آباد میں چار اور گلگت بلتستان میں تین ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اب تک ملک میں دو لاکھ 11 ہزار 512 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد میں سے دو ہزار 667 کا تعلق پنجاب، ایک ہزار 222 کا سندھ، کے پی 811، اسلام آباد 56، 197 کا تعلق بلوچستان، اور 260 کا تعلق گلگت بلتستان سے ہیں۔
-
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں