Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا کا علاج کیسے کیا جا رہا ہے

وزارت صحت کےمطابق اینٹی بائیوٹک کورونا کا علاج نہیں ہے (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے پھر کہا ہےکہ اینٹی بائیوٹک کورونا وائرس کا علاج نہیں ہے۔
اخبار 24 کے مطابق العبد العالی نے پیر کو ریاض میں یومیہ بریفنگ کے دوران  بتایا کہ نئے کورونا وائرس کا علاج مزاحمتی نظام کو مضبوط کرکے کیا جارہا ہے۔
کورونا کے مریضوں کو جس قسم کی ادویہ دی جارہی ہیں وہ وائرس کو قابو کرنے کے لیے منتخب کی گئی ہیں۔

’سعودی عرب میں مریضوں کے لیے کئی ادویہ کا مجموعہ استعمال کیا جا رہا ہے‘ (فوٹو: سبق)

العبدالعالی نے اطمینان دلایا ہے کہ اینٹی بائیوٹک کورونا وائرس کا بنیادی علاج نہیں تاہم کورونا وائرس سے متاثر ہوتے ہوئے دیگر امراض میں مبتلا ہوجانے والے بعض مریضوں کو اینٹی بائیوٹک دی جارہی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ  سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کے لیے کئی ادویہ کا مجموعہ استعمال کیا جارہا ہے جب بھی کورونا کی مخصوص دوائیں تیار ہوں گی ان سے استفادہ کیا جائے گا۔
ترجمان وزارت صحت نے یہ بھی کہا کہ جب بھی اور جہاں بھی کورونا وائرس کی ویکسین تیار ہوگی سعودی عرب اسے پہلی فرصت میں حاصل کرنے والے ممالک میں سے ایک ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں کورونا کے علاج کے لیے ویکسین کی جدوجہد جاری ہے۔ سعودی عرب کے کئی قومی ریسرچ سینٹرزکورونا ویکسین کی تیاری سے متعلق عالمی مہم میں شریک ہیں۔

شیئر: