کورونا وائرس سے مقابلے میں کامیاب ہو ہورہا ہے.(فوٹو سبق)
سعودی عرب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے کم ہلاکتوں والا ملک ہے. امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ کے مطابق سعودی عرب کورونا وائرس سے مقابلے میں کامیاب ہو ہورہا ہے.
العربیہ نیٹ کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ سعودی عرب ان گنے چنے ملکوں میں سے ایک ہے جہاں آبادی کی تعداد اور متاثرین کے اعدادوشمار کے لحاظ سے کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بہت کم ہے.
بلومبرگ نے مہلک وائرس کے خلاف سعودی عرب کی کامیابی کے تین اسباب بیان کیے ہیں. بڑے پیمانے پر چلائی جانے والی کورونا مہم،انتہائی نگہداشت کا عمدہ انتظام اورآبادی میں عمر کا تناسب جو ریاست کے حق میں رہا.
ان تینوں اسباب کی بدولت سعودی عرب میں وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد محدود رہی ہے.
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وائرس سے دنیا بھر میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں.
کورونا وائرس سے سب سے کم اموات سنگاپور میں ہوئیں جہاں کل متاثرین میں سے 0.1 فیصد کورونا سے ہلاک ہوئے. سنگاپور میں 102 سالہ کورونا کی مریضہ صحت یاب ہوئی. یہ اپنے آپ میں نیا ریکارڈ ہے.
ماہرین صحت کا کہناہے کہ کورونا کی وبا سے نجات حاصل کرنے میں مریضوں کے ملک کی آبادی کا مزاج اور صحت نگہداشت کا نظام بے حد اہمیت رکھتا ہے.
سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور بیلاروس کا نمبر سنگاپور کے بعد ہے. ان تینوں ممالک میں متاثرین کی تعداد سرکاری طور پر معتبر شکل میں ریکارڈ کرائی گئی البتہ بیلاروس نے اعدادوشمار ریکارڈ نہیں کرائے جس کی وجہ سے اس پر تنقید ہورہی ہے.
نیو ساؤتھ ویلز یونیورسٹی کی پروفیسر کا کہناہے کہ کورونا وائرس سے اموات کی تعداد میں کمی کے تین اسباب ہیں. بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹ، شہریوں کی عمر کا تناسب اور انتہائی نگہداشت کے یونٹس کا مضبوط نظام.
نیو ساؤتھ ویلز یونیورسٹی کی پروفیسر نے مزید بتایا کہ جو ممالک کورونا ٹیسٹ بڑے پیمانے پر کرتے ہیں اور نامعلوم مریضوں کا پتہ لگاتے ہیں ان کے یہاں وائرس سے ہلاک ہونے والوں کا اوسط کم ہے-
بلومبرگ کے مطابق قطر ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں کورونا وائرس بڑے پیمانے پر پھیلا تاہم اس کے یہاں اموات کا اوسط 0.07 فیصد ریکارڈ کیا گیا یعنی 16 ہزار سے زیادہ متاثرین میں بارہ کی اموات ہوئی. قطر میں بھی اموات کا اوسط کم رہا ہے.