متاثرین کو بچانے میں مصروف 'ہیروز': تصاویر
تھائی لینڈ کے ایک ہسپتال میں نرسیں مسلسل کئی گھنٹے کام کرنے کے بعد اپنی تصویر بنوا رہی ہیں
کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑنے والوں میں ڈاکٹر اور طبی عملہ سرفہرست ہے جن میں سے متعدد وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں۔
ڈاکٹرز اور طبی عملہ اپنے کام کے دوران دن بھر زندگی اور موت سے جڑے مختلف لمحات انتہائی قریب سے دیکھ رہے ہوتے ہیں اور کورونا کی وبا کے خلاف زندگی کی جنگ جتوانے کی کوششوں میں مگن ہوتے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی سرگرمیاں برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کی ان تصاویر میں دیکھی جا سکتی ہیں۔
سپین کے شہر بارسلونا کے ایک ہسپتال کے نوٹس بورڈ پر طبی عملے کی ہمت بڑھانے کے لیے امید اور خوشی کے پیغامات درج ہیں۔
سربیا کے ایک ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریض کا علاج کیا جا رہا ہے۔
جرمنی کے ایک ہسپتال میں ڈاکٹر مریض کے کمرے کی کھڑکی سے نرس سے وائرس سے متاثرہ مریض کے بارے میں دریافت کر رہا ہے۔ مریض کے کمرے میں حفاظتی سامان استعمال کیے بغیر جانے کی اجازت نہیں۔
شادی شدہ جوڑا برینڈن اور مورایا ’کورونا پائریٹس‘ والی ٹی شرٹس پہنے امریکہ کے ایک ہسپتال میں اکھٹے کام کرتے ہیں جہاں وہ کورونا کے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال کا فرض نبھاتے ہیں۔
اٹلی کے ایک ہسپتال میں حفاظتی لباس میں ملبوس ڈاکٹرز کی ہتھیلیوں پر امید کا پیغام درج ہے، جس کا مطلب ہے ’ہم اس سے (لڑنے) میں کامیاب ہوں گے۔‘
اٹلی کے شہر میلان میں ڈاکٹرز کورونا کے ایک 18 سالہ مریض کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سپین کے ایک ہسپتال میں طبی عملہ فراغت کے چند لمحات کے دوران ورزش کر رہا ہے۔
میکسیکو کی ایک نرس جن کے چہرے پر کام کے دوران کئی گھنٹے مسلسل ماسک پہننے سے زخم بن گئے ہیں۔
پیرس میں 61 سالہ کورونا کا مریض صحت یاب ہونے پر خوشی کا اظہار کر رہا ہے۔
یونان کے ایک ہسپتال میں کورونا سے ہلاک ہونے والے مریض کے باڈی بیگ پر جراثیم کش سپرے کیا جا رہا ہے۔
بیلجیم کے ایک ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں نرسیں تھکاوٹ دور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
سربیا کے ایک ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم انتہائی نگہداشت یونٹ سے دیگر عملے کی جانب دیکھ کر ہاتھ ہلا رہی ہے۔