رمضان کی آمد کے ساتھ ہی ٹی وی چینلز مختلف نوعیت کے گیم شوز شروع کر رکھے ہیں جن میں نہ صرف عام لوگ بلکہ شوبز کے ستارے اور معروف شخصیات بھی شرکت کرتے ہیں۔
ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کے ایسے ہی شو میں اداکار عدنان صدیقی شریک ہوئے۔
اس شو میں عدنان صدیقی کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بارے میں ریمارکس پر سوشل میڈیا پر انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں
-
’حال دلِ کا بیان فراز کی کمزوری تھا‘Node ID: 476441
-
بلال مقصود کا سنیپ چیٹ پر مزاحیہ اندازNode ID: 476886
-
X Æ A-12: بچے کا نام جو سمجھ نہیں آ رہاNode ID: 477116
سوشل میڈیا پر وائرل اس پروگرام کی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شو کے دوران سرفراز احمد کچھ بول رہے ہیں اور ہکلاہٹ کی وجہ سے انہیں بولنے میں مسئلہ ہو رہا ہے۔ اس دوران اداکار عدنان صدیقی ان کی بات کاٹ کر ان کی نقل اتارتے ہیں۔
گوکہ شو کے شرکا اس بات پر ہنس دیے تاہم یہ بات سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آئی۔
ٹوئٹر صارف خدیجہ نے لکھا ہے کہ ’عدنا ن صدیقی کو ہمارے کرکٹ ہیرو سرفراز سے معافی مانگنا چاہیے۔ عدنان کو دوسروں کا خیال کرنا سیکھنا چاہیے اور دوسروں کے ساتھ زیادہ ہمدردی والا رویہ رکھنا چاہیے۔ لوگوں کی توہین کرنا بند کرنا چاہیے۔ اپنی توانائی دوسروں کے موروال کو بلند کرنے کے لیے استعمال کریں نہ کہ ان کے ساتھ برا سلوک کریں۔ اب یہ وقت ہے کہ ان لوگوں کا مذاق اڑانا بند کرنا چاہیے جو ہکلاتے ہیں۔‘
اسامہ نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ’ انسٹا گرام پر معافی کا انتظار ہے۔‘
ٹوئٹر ہینڈل پال نے لکھا کہ یہ انتہائی نامناسب بات ہے اور ان سب لوگوں کی توہین ہے جو بات کرتے ہوئے ہکلاتے ہیں۔
چند روز قبل عامر لیاقت حسین نے اپنے شو جیوے پاکستان میں بھارتی اداکاروں کے موت کو لے کر عدنان صدیقی کے سامنے ایک مذاق کیا تھا جو عدنان صدیقی کو بالکل پسند نہیں آیا تھا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں عامر لیاقت کے شو میں جانے پر بے حد افسوس اور پچھتاوا ہے۔
جس کے بعد عامر لیاقت حسین نے اپنے مذاق پر معافی بھی مانگ لی تھی۔
ثاقب شاہ نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’سوشل میڈیا پر کچھ ہی دیر میں ایک اور معافی نامہ آرہا ہے۔‘
سعدیہ احمد نے لکھا کہ کیا یہ وہی عدنان صدیقی ہیں جنھوں نے عامر لیاقت کے بے ہودہ مذاق کی مذمت کی تھی ؟
Is this the same Adnan Siddiqui who condemned Amir Liaquat's crass joke? https://t.co/VgOSv9PfVs