Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کا ہیر سٹائل بہتر ہے یا آفریدی کا؟

تصویر سوشل میڈیا
ہر دور میں انسان کا کوئی نہ کوئی آئیڈیل ضرور ہوتا ہے۔ پچپن سے لے کر جوانی تک پسند بدلتی رہتی ہے۔ اسی لیے اکثر لوگ اپنے آئیڈیلز، خواہ وہ کوئی اداکار ہوں یا ان کا تعلق کسی بھی شعبے سے ہو، ان کی طرح لگنے کی کوشش ضرور کرتے ہیں۔
انڈین اداکار سلمان خان کی فلم ’ تیرے نام‘ کے بعد کئی نوجوان لڑکوں نے لمبے بالے رکھے اکثر فلموں اور مشہور ڈراموں میں دکھائے جانے والے فیشن ٹرینڈز بھی عام لوگ اپناتے ہوئے نظر آتےہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے آفیشل  ٹوئٹر اکاؤنٹ سے صارفین سے پوچھا گیا ہے کہ آپ کس کھلاڑی جیسے بال رکھنا پسند کریں گے۔ شاہد آفریدی، عمران خان، فضل محمود یا شعیب اختر، یا ان کے علاوہ وہ کسی اور کھلاڑی کی طرح کا ہیر سٹائل رکھنا چاہتے ہیں تو بتائیں۔ 

سوشل میڈیا صارفین میں زیادہ تر نے شاہد آفریدی جیسا ہیرسٹائل رکھنے کی خواہش کی ہے۔ ٹوئٹر صارف ریحان نے لکھا کہ  مجھے شاہد آفریدی کے کیریئر سے زیادہ ان کے بال پسند ہیں، ان کے علاوہ کوئی ہو بھی نہیں سکتا۔

اس سوال کے جواب میں خواتین صارفین نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا شازیہ وارثیہ نے لکھا کہ  میں شاہد آفریدی کا انتخاب کروں گی کیونکہ جب میں پانچ سال کی تھی تب میرے ایسے بال ہوا کرتے تھے اب تو بال کافی لمبے ہیں۔

سوشل میڈیا کے جوابات میں ملا جلا ردعمل بھی دیکھنے کو ملا اکثر صارفین شعیب اختر فضل محمود کے علاوہ دیگر اور کھلاڑیوں کے نام بھی لکھتے رہے۔جبکہ کئی نے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ہیر سٹائل کو بھی داد دی۔
سمد نے لکھا کہ جو بھی ہو جائے میں تو کرس لئن اور بین ڈنک کے ہیر سٹائل کو ہی فالو کروں گا۔

ٹوئٹر صارف عبدالبصیرنے کہا ’فضل محمود کا ہیر سٹائل کافی ڈیسنٹ ہے اس لیے مجھے ان کا سٹائل پسند ہے۔‘

ٹوئٹر صارف امتیاز نیازی نے عمران خان اور شاہد آفریدی دونوں کو ووٹ دیا۔

الیشبہ نے لکھا کہ لڑکی ہوں ایسے بال نہیں رکھ سکتی مگر مجھے عمران خان اور شاہد آفریدی کا ہیر سٹائل پسند ہے۔

 

شیئر: